ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان نے ٹرمپ-کم جونگ کی سربراہ ملاقات کا خیر مقدم کیا

ہندوستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان منگل کے روز سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس ملاقات کو 'مثبت قدم' قرار دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 12, 2018 09:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان نے ٹرمپ-کم جونگ کی سربراہ ملاقات کا خیر مقدم کیا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا ئی لیڈر کم جونگ ان

نئی دہلی:  ہندوستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان منگل کے روز سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔  وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس ملاقات کو 'مثبت قدم' قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ " ہندوستان امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے اور یہ ایک مثبت قدم ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان جزیرہ نما کوریا میں بات چیت اور سفارتی کوششوں کے ذریعہ امن اور استحکام قائم کرنے کے تمام اقدامات کا ہمیشہ حامی رہا ہے۔ امید ہے کہ اس اجلاس کے نتائج پر عمل کیا جائے گا جس سے علاقے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوسکے۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل کے ساتھ اپنے پڑوس میں جوہری عدم پھیلاؤ کے تئیں ہندوستان کی تشویش کا بھی حل نکلے گا۔  قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور کوریائی لیڈر نے جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور پر جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔


First published: Jun 12, 2018 09:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading