2027-28 تک تیسری سب سے بڑی معیشت ہوگا ہندوستان، فرانس میں ہندوستانی تارکین وطن سے پیوش گوئل کا خطاب

2027-28 تک تیسری سب سے بڑی معیشت ہوگا ہندوستان، فرانس میں پیوش گوئل کا خطاب

2027-28 تک تیسری سب سے بڑی معیشت ہوگا ہندوستان، فرانس میں پیوش گوئل کا خطاب

گوئل نے کہا کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پیوش گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے مقبول اور پسندیدہ لیڈر ہیں

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Paris
  • Share this:
    مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پیر کو فرانس میں ہندوستانی تارکین وطن طبقے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنوستان 2027 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ گوئل نے کہا، ابھی ہم پانچویں سب سے بڑی معیشت ہیں۔ 28-2027 تک ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہوں گے۔ ہندوستان آج 3.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت ہے اور 2047 تک 35-30 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا، جب ہم آزادی کے 100 کا جشن منائیں گے۔

    مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال برآمدات 676 ارب امریکی ڈالر تھے۔ انہوں نے کہا، ہمارا ہدف نوجوان اور پرجوش ہندوستانیوں کے جذبات کو ظاہر کرنا تھا۔ آزادی کے 75ویں سال میں ہم نے برآمدات میں 750 ارب ڈالر سے تجاوز کیا ہے۔ آج ہم ایک بڑھتے ملک کے طور پر ابھر رہے ہیں، دنیا کی فارمیسی کے طور پر، دنیا کے کھانے کے برتن کے طور پر اور دیگر ملکوں کے لیے ایک بھروسہ مند شراکت دار کے طور پر۔

    یہ بھی پڑھیں:

    1979 سے 2023 تک سعودی ایران تعلقات کی ٹائم لائن

    انہوں نے کہا کہ آج ہر کوئی دنیا کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے ویزراعظم نریندر مودی کی قیادت کی جانب دیکھ رہا ہے۔ گوئل نے کہا کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پیرس میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، مجھے یقین ہے، آپ میں سے ہر ایک یہ مانتا ہے کہ یہ شراکت داری کے مواقع اور دوستی دونوں کے معاملات میں مزید ترقی کرے گی۔ ہماری شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے آپ سبھی ایک اہم رول نبھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    French Alps: فرانسیسی ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک، متعدد زخمی، وزیر داخلہ نے دی جانکاری

    پیوش گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے مقبول اور پسندیدہ لیڈر ہیں اور وہ ہندوستان اور دنیا کا خیال رکھنے کے اپنے عزم کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ہم 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' پر یقین رکھتے ہیں، دنیا ان کی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا، آج کا ہندوستان ایک نیا ہندوستان ہے جس کی آپ میں سے ہر ایک صلاحیت، اہلیت، قابلیت اور اعتماد کے ساتھ نمائندگی کرتا ہے۔ بطور قومی سفیر، آپ اپنے کام کی جگہ اور مادر وطن کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: