உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Racial Abuse:امریکہ میں پھر نسلی امتیاز کا واقعہ، ہم وطن شخص نے ہندوستانی نژاد امریکی شخص کو بنایا نشانہ

    امریکہ میں ہندوستانی نژاد امریکی شخص پر ہم وطن نے کیے نسلی امتیاز پر مبنی بھدے کمنٹس۔

    امریکہ میں ہندوستانی نژاد امریکی شخص پر ہم وطن نے کیے نسلی امتیاز پر مبنی بھدے کمنٹس۔

    Racial Abuse: جے رامن نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے خوفزدہ ہوئے اور بعد میں یہ جان کر اور بھی پریشان ہو گئے کہ مجرم بھی ایک ہندوستانی تھا۔ ایک طرف میں غصے میں تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Bangalore [Bangalore] | Chennai [Madras] | Hyderabad
    • Share this:
      Racial Abuse: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ہند-امریکی شخص کے ساتھ ایک ہم وطن نے نسلی امتیاز کا برتاو کیا ہے۔ این بی سی نیوز نے بدھ کو بتایا کہ کرشنن جئے رامن پر 21 اگست کو کیلیفورنیا کے فریمونٹ میں گریمر بُلیوارڈ میں ٹیکو بیل میں 37 سالہ سنگھ تیجندر نے مبینہ طور پر حملہ کیا ہے۔ تیجندر نے جئے رامن کو نسل پرستی پر مبنی گالیاں دیں اور مذہب کو لے کر بھی بھدے تبصرے کیے۔ فریمونٹ محکمہ پولیس نے کہا ہے کہ شہری حقوق کی خلاف ورزی میں گھناونے جرم، حملہ اور توہین آمیز الفاظ سے امن میں خلل کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور تیجندر کو ایشیائی/ہندوستانی کے طو رپر درج کیا گیا ہے۔

      جے رامن نے آٹھ منٹ سے زیادہ دیر تک جاری رہنے والے اس حملے کو اپنے فون پر ریکارڈ کیا۔ اس میں تیجندر نے ان سے کہا، تم ناگوار ہو، تم گھٹیا لگتے ہو۔ اس طرح دوبارہ کسی کے سامنے مت آنا۔ ویڈیو میں تیجندر کو جےرامن پر دو بار تھوکتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ ایک جگہ تیجندر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا – یہ ہندوستان نہیں ہے!

      یہ بھی پڑھیں:

      Tea and Death: کیا چائے کے زیادہ استعمال سے جلدموت کاخطرہ ہوگاکم؟ نئی تحقیق میں ہواانکشاف!

      یہ بھی پڑھیں:
      خوبصورت نظر آنے کیلئے خاتون نے خرچ کرڈالے 40لاکھ روہئ، اب انسان تک ماننے سے لوگوں کا انکار

      جے رامن نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے خوفزدہ ہوئے اور بعد میں یہ جان کر اور بھی پریشان ہو گئے کہ مجرم بھی ایک ہندوستانی تھا۔ ایک طرف میں غصے میں تھا، لیکن میں ڈر بھی گیا تھا کہ اگر یہ آدمی زیادہ جارحانہ ہو جائے اور میرے پیچھے آجائے تو کیا ہوگا؟ جے رامن نے کہا، میں یہاں آپ سے لڑائی کرنے نہیں آیا ہوں۔ آپ کیا چاہتے ہیں؟ اس نے کہا تم ناگوار ہو پھر اس نے مجھ پر تھوک دیا۔ جے رامن کا کہنا ہے کہ جب اس نے اور ایک ریستوران کے ملازم نے فریمونٹ پولیس کو فون کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تیجندر آٹھ منٹ سے زیادہ وقت تک چلاتا رہا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: