پاک کی ناپاک کوشش: پاکستانی فوج کی مدد سےدراندازی کرنےکی کوشش کررہےتھےدہشت گرد، ہندوستانی فوج نےکیا ڈھیر

کپواڑہ کےکیرن سیکٹرمیں اگست کے پہلے ہفتہ میں پاکستان کی بارڈرایکشن ٹیم دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کرارہی تھی۔

Sep 09, 2019 06:51 PM IST | Updated on: Sep 09, 2019 07:00 PM IST
پاک کی ناپاک کوشش: پاکستانی فوج کی مدد سےدراندازی کرنےکی کوشش کررہےتھےدہشت گرد، ہندوستانی فوج نےکیا ڈھیر

ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کی مدد سےدراندازی کرنےوالےدہشت گردوں کوکردیا ڈھیر۔

ہندوستانی فوج نے پاکستان کی بارڈرایکشن ٹیم (بیٹ) کی مدد سے دراندازی کی کوشش کر رہے دہشت گردوں کوڈھیرکردیا۔ دراصل، پاکستان کا بیٹ اسکواڈ جموں وکشمیرکےکپواڑہ کےکیرن سیکٹرسے متصل سرحد سے ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔ یہ حادثہ اگست کےپہلےہفتہ کا ہے، جس کا ویڈیواب جاری کیا گیا ہے۔

فوج نےڈھیرکردیئے تھے 7-5 درانداز

Loading...

ویڈیومیں پاکستانی فوج اورہتھیاروں سےلیس دہشت گردوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔ دراصل 31 جولائی اوریکم اگست کی درمیانی شب ہندوستانی فوج نےجموں وکشمیرکے کیرن سیکٹرمیں کنٹرول لائن (ایل اوسی) کے پاس فارورڈ پوسٹ پرپاکستان کی بارڈرایکشن ٹیم کی دراندازی کرانےکےلئےکئےگئے ایک حملے کوناکام کردیا تھا۔ اس دوران 7 درانداز مارے گئےتھے۔ بیٹ میں عام طورپرپاکستانی فوج کے خصوصی اہلکارکے جوان اوردہشت گرد شامل ہوتے ہیں۔

وادی میں امن وامان خراب کرنے کی بھی ہوئی تھی کوشش

ہندوستانی فوج نےبتایا تھا کہ بیٹ ٹیم نے کیرن سیکٹرکی فارورڈ پوسٹ میں سےایک کونشانہ بنانےکی کوشش کی۔ محتاط ہندوستانی فوجیوں نےان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس میں بیٹ کے پانچ سے سات جوان یا دہشت گرد مارے گئے تھے۔ کیرن سیکٹرمیں ہندوستانی چوکی کےقریب کم ازکم چارلاشیں دیکھی گئی تھیں۔ یہ لاشیں پاکستانی فوج کےاسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈو یا دہشت گردوں کی ہوسکتی ہیں۔

Loading...