ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایل او سی پرحملے کی کوشش ناکام، پانچ سے سات پاکستانی فوجی اور دہشت گرد ہلاک

جموں وکشمیرکے کیرن سیکٹرمیں دہشت گردوں کو ہندوستانی سرحد میں داخل کرانے کی بیٹ کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

  • Share this:
ایل او سی پرحملے کی کوشش ناکام، پانچ سے سات پاکستانی فوجی اور دہشت گرد ہلاک
علامتی تصویر

سری نگر: شمالی کشمیرکےکپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پرفوج نے پاکستان کے سرحدی کارروائی فورس (بیٹ) کے ہندوستان کے فارورڈ چوکیوں پرحملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ فوج کی کارروائی میں پانچ سے سات کی تعداد میں پاکستانی فوجی اوردہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے ہفتہ کے روزیہاں بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی فوج نےکیرن سیکٹرمیں اگلی چوکیوں پر پاکستانی بیٹ اسکواڈ کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے سلامتی فورسوں کی کارروائی میں پانچ سےسات پاکستانی فوجی اوردہشت گرد ہلاک ہوگئے'۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان نے وادی میں امن کوتباہ کرنے اورامرناتھ یاتریوں کونشانہ بنانےکی کوشش کی ہے۔ ہندوستانی سلامتی فورسوں کی کارروائی کے دوران پاکستان کی فیکٹریوں کے نشان والےاسنائپررائفل، دھماکہ خیزاشیا اوربارودی سرنگوں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، جس سے ریاست میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں پاکستان کی پوری طرح ملی بھگت دکھائی دیتی ہے۔



وادی کے امن وامان کوختم کرنے کا تھا ارادہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں کو جموں وکشمیرمیں امن وامان کوبرباد کرنے کے ارادے سے داخل کرایا جارہا تھا۔ ان کے نشانے پرامرناتھ یاترا بھی تھا۔ پاکستانی فوج مسلسل بھاری شیلنگ کے ذریعہ جیش اوردیگرتنظیموں کے دہشت گردوں کو ہندوستانی سرھد میں داخل کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ امرناتھ یاترا کے راستے پرملی اسپائنرسیفل اوربارودی سرنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کونشانے پرعقیدتمند تھے۔

پاکستان کے بیٹ ایکشن کو فوج نے کیا ناکام

واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے 31 جولائی اوریکم اگست کی شب کو پاکستان کے بیٹ ایکشن کی کوشش کوناکام کیا تھا۔ اس دوران کیرن سیکٹرمیں 4 پاکستانیوں کومارگرایا گیا۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ ان چارپاکستانیوں میں ایس ایس جی کے کمانڈویا دہشت گرد بھی ہو سکتے ہیں۔  ان کی لاش ہندوستانی فوج کے پاس ہے۔ فوج ان کی باڈی کو ریکورکرانے کی کوشش کررہی ہے، لیکن پاکستانی فوج مسلسل فائرنگ کرکے رخنہ اندازی کررہی ہے۔

پاکستانی سرنگ ملنے پرحکومت نے تیرتھ یاتریوں کو واپس بلایا

جموں وکشمیرمیں جمعہ کو بارودی سرنگ ملنے کے بعد مرکزی حکومت نے سبھی امرناتھ یاتریوں کوواپس بلانے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے سبھی سیاحوں کوجموں وکشمیرسے واپس لوٹنےکا حکم جاری کردیا ہے۔ امرناتھ  یاترا کے راستے سے ہندوستانی فوج نے امریکی اسپائنررائفل ایم -24  برآمد کی ہے۔ اس کےعلاوہ راستے سے پاکستان میں تعمیرشدہ کئی بارودی سرنگ بھی ملی ہیں۔ ہندوستانی فوج نے بیان جاری کرکےبتایا تھا کہ فی الحال علاقےمیں آپریشن جاری ہے اور دیگربارودی سرنگوں کےملنےکا بھی خدشہ ہے۔ ہندوستانی فوج نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس کرکے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نےامرناتھ یاترا کونشانہ بنانےکا پلان بنایا ہوا تھا، اسی کی چھان بین کے تحت یاترا کے راستے سے پاکستان میں بنائی گئی بارودی سرنگ برآمد ہوئی ہیں۔

اردو نیوز ایجنسی یواین آئی کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Aug 04, 2019 12:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading