ہندوستانی فوج نے لیا بدلہ، ویڈیو میں دیکھیں پاکستانی فوج کے انتظامی مرکزی دفترکوبنایا نشانہ

پاکستانی فوج نے 23 اکتوبرکوجموں وکشمیرکے پونچھ میں بریگیڈ دفتراوردیگرہندوستانی فوجی ٹھکوں پرگولےداغے۔

Oct 30, 2018 08:13 AM IST | Updated on: Oct 30, 2018 08:29 AM IST
ہندوستانی فوج نے لیا بدلہ، ویڈیو میں دیکھیں پاکستانی فوج کے انتظامی مرکزی دفترکوبنایا نشانہ

علامتی تصویر

ہندوستانی فوج نے پونچھ اورجھلاس میں حال ہی میں ہوئی گولہ باری کے جواب میں کنٹرول بارڈرپرپاکستانی فوج کے انتظامی مرکزی دفترپرنشانہ سادھا۔ اس دوران ہندوستانی فوج نے پی اوکے میں پاکستانی فوج کی کئی چوکیوں کوبھی تباہ کردیا۔

افسران نے پیرکویہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) کے کھوئیرتا اورسمانی علاقوں میں جوابی کارروائی کی۔ پاکستانی فوج نے 23 اکتوبرکو جموں وکشمیرکےپونچ میں بریگیڈ دفتراوردیگرہندوستانی فوجی ٹھکانوں پرگولےداغے۔

Loading...

افسران نے کہا کہ پونچھ اورجھلاس میں 23 اکتوبرکوپاکستانی فوج کی گولہ باری کے جواب میں ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کے انتظامی ہیڈ کوارٹرپرگولی باری کرکے سخت پیغام دیا۔

وہیں سرحد سے متصل گاوں میں رہنے والے لوگوں نے بھی کہا کہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔  افسران نے کہا کہ پونچھ میں گولی باری کے بعد ہندوستانی فوج نے پاکستان کوسخت پیغام دیتے ہوئے پی اوکے میں فوج کے انتظامی دفترپرنشانہ سادھا۔ افسران نے کہا کہ پاکستانی فوج کے بارباربھڑکانے کے باوجود ہندوستانی فوج نے پورے صبروضبط سے کام لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے ہجیرا، باندی گوپال پور، نکیال، رمانی اورکھوئرتا جیسے پی اوکے کے کنٹرول بارڈر(ایل اوسی) سے متصل علاقوں میں رہنے والی غیرفوجی آبادی پرحملے سے دوری بنائی۔  افسران نے کہا کہ 2016 کی سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پورے ایل اوسی علاقے میں ہندوستانی فوج کی سرگرمی سے پاکستانی فوج پردباو بنائے رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    جموں وکشمیر: پولیس نے تین مشکوک دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا گیا

یہ بھی پڑھیں:    جموں وکشمیر: شوپیاں میں فوج کے قافلے پرحملہ، فوج کی تلاشی مہم جاری

یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر: 7 عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد پھر کشیدگی، ریل خدمات معطل

یہ بھی پڑھیں:    جموں وکشمیر: پروفیسرسیف الدین سوز نے کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کو"دکھاوے کے انتخابات" قراردیا

یہ بھی پڑھیں:    کشمیر: فوج اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑجاری، پانچ دہشت گردوں کا خاتمہ

Loading...