اپنا ضلع منتخب کریں۔

    FIFA World Cup: فیفا ورلڈ کپ کے شائقین کیلئے ہندوستانی سفارت خانے نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر، جانیے تفصیلات

    تصویر بشکریہ India in Qatar

    تصویر بشکریہ India in Qatar

    سپریم کمیٹی برائے ڈیلیوری اینڈ لیگیسی کے سکریٹری جنرل حسن التھوادی نے کہا کہ یہ سنٹر سفارت خانوں کو ایک مرکزی اور قابل رسائی مقام پیش کرے گا تاکہ ان کے مداحوں کو درپیش قونصلر مسائل کو حل کیا جا سکے، جس کے تحت مختلف قومی اداروں سے کلیدی روابط بھی شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Qatar
    • Share this:
      قطر میں موجود ہندوستانی سفارت خانے فیفا ورلڈ کپ کے ضمن میں ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے قطر جانے والے ہندوستانی شائقین کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں یا مطلوبہ مدد حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی سفارت خانے کی ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکیں گے۔ فیفا کے شائقین ہندوستانی سفارت خانے کی ہیلپ لائن ڈائل کر سکتے ہیں یا مذکورہ نمبروں پر واٹس ایپ پیغام بھیج سکتے ہیں۔

      ذرائع کے مطابق ہندوستان سے قطر جانے والے شائقین ای میل بھیج کر بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا متبادل طور پر انڈین ایمبیسی یا انٹرنیشنل قونصلر سروسز سینٹر (ICSC)، دوحہ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر (DECC)، اور ویسٹ بے میں واقع انڈین ایمبیسی ہیلپ ڈیسک سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ کال کرنے یا واٹس ایپ پیغامات بھیجنے کے لیے درج ذیل نمبر درج ہیں:

      974 3993 1874+

      974 3993 6759+

      974 3993 4308+
      ان نمبرات کے علاوہ شائقین 974 5564 7502+ یا 974 5566 7569+ پر بھی کال کر سکتے ہیں یا بین الاقوامی قونصلر سروسز سنٹر پر ہیلپ ڈیسک 974 4012 4809+ سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ باضابطہ ای میل indemb.fifahelpline@gmail.com کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ قطر میں ہندوستان کا سفارت خانہ ولا نمبر 86 اور 90، ال ایتھرا اسٹریٹ، زون 63 اونایزہ، دوحہ میں واقع ہے۔


      مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا پہلا فٹ بال شو پیس ایونٹ 20 نومبر سے شروع ہوگا جس میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سپریم کمیٹی برائے ڈیلیوری اینڈ لیگیسی (SC)، ورلڈ کپ کے منتظمین نے پہلے ہی دوحہ نمائش اور کنونشن سینٹر (DECC) میں انٹرنیشنل قونصلر سروسز سینٹر (ICSC) کھول دیا ہے۔

      سپریم کمیٹی برائے ڈیلیوری اینڈ لیگیسی کے سکریٹری جنرل حسن التھوادی نے کہا کہ یہ سنٹر سفارت خانوں کو ایک مرکزی اور قابل رسائی مقام پیش کرے گا تاکہ ان کے مداحوں کو درپیش قونصلر مسائل کو حل کیا جا سکے، جس کے تحت مختلف قومی اداروں سے کلیدی روابط بھی شامل ہیں۔ یہ سنٹر میگا ایونٹس میں قونصلر خدمات کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ایک نیا ماڈل فراہم کرتا ہے۔ یہ مستقبل کے ایونٹ کے منتظمین کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہوگا۔ سب سے بڑھ کر یہ ورلڈ کپ کی طاقت کی ایک زندہ مثال ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے کئی ممالک اور وہاں کے عوام کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:


      انٹرنیشنل قونصلر سروسز سینٹر اس سال کے ورلڈ کپ کے لیے ان تمام 31 ممالک کے شائقین کی مدد کرے گا جنہوں نے میزبان قطر اور ہندوستان کے ساتھ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: