یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کی نئی ایڈوائزری ، کہا: جلد چھوڑ دیں ملک
یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کی نئی ایڈوائزری ، کہا: جلد چھوڑ دیں ملک ۔ علامتی تصویر ۔
یوکرین اور روس کے درمیان پچھلے آٹھ مہینے سے جنگ جاری ہے ۔ اس درمیان ہندوستانی سفارت خانہ نے یوکرین میں اب بھی رہ رہے ہندوستانی شہریوں کو فورا یوکرین کو چھوڑنے کو لے کر تازہ ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
نئی دہلی : یوکرین اور روس کے درمیان پچھلے آٹھ مہینے سے جنگ جاری ہے ۔ اس درمیان ہندوستانی سفارت خانہ نے یوکرین میں اب بھی رہ رہے ہندوستانی شہریوں کو فورا یوکرین کو چھوڑنے کو لے کر تازہ ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ بتادیں کہ کیف میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے اس سے پہلے 19 اکتوبر کو بھی یوکرین چھوڑنے کی ایڈوائزری جاری کی تھی ۔ اپنی اس تازہ ایڈوائزری میں سفارت خانہ نے لکھا کہ 19 اکتوبر کو سفارت خانہ کے ذریعہ جاری ایڈوائزری کے تسلسل میں یوکرین میں رہ رہے سبھی ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب وسائل سے فورا یوکرین چھوڑ دیں ۔
یوکرین کی راجدھانی میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ ہندوستانی شہری پچھلے مشورہ کے مطابق یوکرین چھوڑ چکے ہیں ۔ سفارت خانہ نے کچھ نمبرات بھی شیئر کئے ہیں، جس پر یوکرین میں پھنسے لوگ سرحد پار کرنے کے دوران کسی بھی مدد کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ اس سے پہلے جاری ایڈوائزری میں سیکورٹی کی بگڑتی صورتحال اور دشمنی کے بڑھنے کے پیش نظر ہندوستانیوں سے ملک چھوڑنے یا یوکرین کا سفر نہیں کرنے کی بھی اپیل کی گئی تھی ۔ تازہ ایڈوائزری روس کے اس دعوی کے پیش نظر آئی ہے کہ یوکرین اپنے ہی علاقہ میں ڈرٹی بم کا استعمال کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔ وہیں اس دعوے کو مغرب اور یوکرین کے اہلکاروں نے خارج کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ روس کا بہانہ ہے تاکہ جنگ آگے بڑھ سکے ۔ حالیہ ہفتوں میں روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر بمباری کی ہے جب سے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں لڑنے کیلئے مردوں کو 'جزوی طور پر متحرک' کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
بتادیں کہ پوتن نے حال ہی میں کہا تھا کہ ملک کو یوکرین میں فوجی مہم کے سلسل میں فیصلہ لینے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔ روس کی وزارت دفاع نے پہلے کہا تھا کہ ان کے فوجی دستوں نے جنوبی کھیرسان علاقہ اور یوکرین کے مشرقی لوہانسک علاقہ میں یوکرین کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔