ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان سے ملے ہندوستانی ہائی کمشنر، ہند - پاک تعلقات پرتبادلہ خیال

اجے بساریا نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دستحط کیا ہوا ایک بلا عمران خان کو تحفے میں پیش کیا۔

  • Share this:
عمران خان سے ملے ہندوستانی ہائی کمشنر، ہند - پاک تعلقات پرتبادلہ خیال
ہندوستانی ہائی کمشنر پاکستان کے متوقع وزیراعظم کو بلا پیش کرتے ہوئے۔

پاکستان میں بطور وزیراعظم  جلد ہی حلف لینے والے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے جمعہ کوہندوستانی ہائی کمشنرنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہندوستانی ہائی کمشنراجے بساریا نے عمران خان کوالیکشن میں ملی جیت پرمبارکباد دی اورہندوستان - پاکستان کے تعلقات سے متعلق امکانات پرغورکیا۔


اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہونے والے وزیراعظم عمران خان سے ملنے جمعہ کو ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا پہنچے۔ اس دوران ہندوستانی ہائی کمشنر نے عمران خان کے سامنے ہندوستانی سرحد پر پاکستان کی طرف سے مسلسل ہورہی فائرنگ اورہند- پاک تعلقات کے امکانات پرتبادلہ خیال کیا۔


اس دوران اجے بساریا نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دستحط کیا ہوا ایک بلا بھی عمران خان کو تحفے میں دیا۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ ملاقات ہند- پاک کے رشتوں کی نئی شروعات کرسکتی ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی جانب سے کئی ساتھی کھلاڑیوں کو حلف برداری تقریب میں مدعو بھی کیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کئی سینئر کھلاڑیوں کے پاکستان جانے پر شش وپنج کا معاملہ ہے۔ بہر حال اس طرح کے ملاقات دونوں ممالک کے لئے خوش آئند ثابت ہوسکتے ہیں۔
First published: Aug 10, 2018 08:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading