سنگاپور نے یہودیوں اورعیسائیوں کے خلاف منفی تبصرے کرنے کے الزام میں ہندستانی امام کو ملک بدرکیا

سنگاپور۔ سنگاپورمیں ایک ہندوستانی امام کو یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف منفی تبصرے کی وجہ سے ملک چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Apr 04, 2017 11:23 AM IST | Updated on: Apr 04, 2017 11:24 AM IST
سنگاپور نے یہودیوں اورعیسائیوں کے خلاف منفی تبصرے کرنے کے الزام میں ہندستانی امام کو ملک بدرکیا

نلا محمد عبدالجمیل: تصویر: گیٹی امیجیز

سنگاپور۔  سنگاپورمیں ایک ہندوستانی امام کو یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف منفی تبصرے کی وجہ سے ملک چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق 47 سالہ نلا محمد عبدالجمیل کو یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف منفی تبصرہ کئے جانے کے معاملے میں ملک بدر کردیا جائے گا۔ جمیل پر چار ہزار سنگاپوری ڈالر کا بھی جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جنوری میں سنگاپور کی چلیا مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد امام نے اپنے خطبہ میں کہا تھا ’’یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف خدا مدد کرے‘‘۔

سنگاپور کی وزارت داخلہ کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے قانون کے مطابق ہم کسی بھی مذہب کے تیئں غفلت نہیں برت سکتے اور کسی مذہبی رہنما کی جانب سے کسی خاص مذہب یا اس سے وابستہ لوگوں کے تئیں منفی تبصرہ کئے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

Loading...

Loading...