ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستانی صحافیوں کادورہ : ہندوستان کےموجودہ حالات پرایران میں فکرمندی کااظہار

ہندوستان کے صحافیوں اوردانشوروں کے ایک وفد نے حال ہی میں ایران کا ایک 8 روزہ دورہ کیا۔ جس کے دوران ایران کی کئی اہم شخصیات نے رابطہ اجلاسوں میں ہندوستان کے موجودہ حالات پر فکر مندی کا اظہار کیا۔

  • Share this:
ہندوستانی صحافیوں کادورہ : ہندوستان کےموجودہ حالات پرایران میں فکرمندی کااظہار
ہندوستان کے صحافیوں اوردانشوروں کے ایک وفد نے حال ہی میں ایران کا ایک 8 روزہ دورہ کیا۔

ہندوستان کے موجودہ حالات بالخصوص شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اورکشمیرکی صورتحال پرایران کے مختلف گوشوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ ہندوستان کے صحافیوں اوردانشوروں کے ایک وفد نے حال ہی میں ایران کا ایک 8 روزہ دورہ کیا۔ جس کے دوران ایران کی کئی اہم شخصیات نے رابطہ اجلاسوں میں ہندوستان کے موجودہ حالات پر فکر مندی کا اظہار کیا۔ اس وفد کے منتخب ارکان سید سجاد نمائندہ سحر ٹی وی کارگل، شجیع اللہ فراست اینکر 4 ٹی وی و نیوز ایڈیٹرروزنامہ اعتماد اورسید باقراینکر 4 ٹی وی حیدرآباد نے مسلم پروفیسرس ایسو سی ایشن، ایران کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سمینار میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور مسئلہ کشمیر کے موضوع پر خطاب کیا۔وفد کے ارکان نے یہ بات بتائی۔


ہندوستان کے صحافیوں اوردانشوروں کے ایک وفد نے حال ہی میں ایران کا ایک 8 روزہ دورہ کیا۔
ہندوستان کے صحافیوں اوردانشوروں کے ایک وفد نے حال ہی میں ایران کا ایک 8 روزہ دورہ کیا۔


سحر ٹی وی کے نمائندے سید سجاد نے اپنے دورہ کے بارے میں تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ ایران کے تعلق سے پھیلائی جانے والی کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سخت پابندیوں کے باوجود ایران تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطی کا ایک اہم ملک ہے اور آنے والے وقت میں اس کا کردار مزید مضبوط ہوگا اس لئے ہندوستان کو ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔ سید باقر نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کی شبیہہ کو مسخ کر کے پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں متحرک ہیں۔ سید باقر جو 4 ٹی وی کے مقبول پروگرام مباحثہ کے میزبان ہیں نے کہا کہ ایران میں قانون کی پاسداری، امن و ضبط،صفائی کا خیال اور شائستگی وہاں کے شہریوں کی ایک خصوصیت ہے۔


  صحافیوں اور دانشوروں کے اس وفد کو کئی اہم مقامات اور دفاتر کا دورہ کرایا گیا

صحافیوں اور دانشوروں کے اس وفد کو کئی اہم مقامات اور دفاتر کا دورہ کرایا گیا


4 ٹی وی کے نیوز پروگرام ”دنیا بھر سے“کے اینکر شجیع اللہ فراست نے کہا کہ وہ اس دورہ کے دوران اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران شہیدوں کی قربانیوں پر بنا ہے اور اسے چلانے میں ایرانی خواتین سرگرمی سے اپنا رول ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران ایک خوبصورت شہر ہے اور اسے دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ شہر کے مقابلہ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران حقیقی معنوں میں ایک مہذب ملک نظر آیا جس کا اظہار وہاں کے رہن سہن سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال تحدیدات کے سبب ایران تمام شعبوں میں خود مکتفی ہوگیا ہے۔ اس وفد نے ایران کی کئی اہم شخصیات بشمول سابق اسپیکر پارلیمنٹ حداد عادل سے ملاقات کی۔

صحافیوں اور دانشوروں کے اس وفد کو کئی اہم مقامات اور دفاتر کا دورہ کرایا گیا جن میں تہران یونیورسٹی، پریس ٹی وی، فارس نیوز ایجنسی، اُفق ٹیلی ویژن چینل، ایران ڈیلی، عبرت میوزیم، سابق امریکی سفارتخانہ، رضا شاہ پہلوی دور کی جیل، وار میوزیم، روزنامہ کیہان، روضہ حضرت معصومہ، قم، روضہ حضرت صالح ابن موسی کاظم تہران،رضا شاہ پہلوی کا وائیٹ پیالس، صفوی دور کی یادگاریں و میوزیم شامل ہیں۔ اس وفد کے دیگر ارکان میں کسان لیڈر ابھیمنیو کوہار، ہریانہ،سماج وادی پارٹی لیڈر سی پی رائے اتر پردیش، ریسرچ اسکالر یاسر مرزا دہلی، کارروان ڈیلی کے سید بہزاد دہلی،ڈپلومیسی ٹوڈے کے کرسپانڈنٹ موہت سریواستو کے علاوہ ایڈیٹر روزنامہ ویتھ، سرینگر کے عاشق حسین اور اشرف زیدی (دہلی)شامل تھے۔ ایران کی دو رضا کار تنظیموں کی دعوت پر یہ تہذیبی و مطالعاتی دورہ ہوا۔

ایران کی کئی اہم شخصیات نے رابطہ اجلاسوں میں ہندوستان کے موجودہ حالات پر فکر مندی کا اظہار کیا۔
ایران کی کئی اہم شخصیات نے رابطہ اجلاسوں میں ہندوستان کے موجودہ حالات پر فکر مندی کا اظہار کیا۔
First published: Dec 31, 2019 04:17 PM IST