உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Suella Braverman : برطانیہ میں وزیرداخلہ بنی ہندوستانی نژاد سوویلا بریورمین، پی ایم لز ٹرس نے ظاہر کیا بھروسہ

    تصویر ٹوئٹر Suella Braverman MP

    تصویر ٹوئٹر Suella Braverman MP

    Suella Braverman: بریورمین نے جولائی میں اپنی مہم کے آغاز کی ویڈیو میں اپنے والدین کے بارے میں کہا تھا، ’وہ برطانیہ سے محبت کرتے تھے، اسی چیز نے انہیں امید دی، اس سے انہیں تحفظ ملا۔ اس ملک نے انہیں مواقع دیا ہے۔‘

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      Suella Braverman: ہندوستانی نژاد بیرسٹر سوویلا بریورمین کو برطانیہ کی نئی وزیرداخلہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ 42 سالہ سوویلا بریورمین برطانوی حکومت میں پہلے بھی کئی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس سے پہلے بورس جانسن کی قیادت والی حکومت میں وہ اٹارنی جنرل کے عہدے پر کام کررہی تھیں۔ اب لز ٹرس نے بھی ان پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی حکومت کی ٹاپ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

      بریورمین دو بچوں کی والدہ ہیں۔ ان کی ماں ہندو تمل اور گوا کی رہنے والی ہے۔ ان کی والدہ ماریشس سے برطانیہ منتقل ہوئی تھیں، جب کہ ان کے والد 1960 کی دہائی میں کینیا سے ہجرت کر گئے تھے۔ وہ الیکشن کے دوسرے مرحلے میں باہر ہوگئیں تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہندوستانی نژاد سابق وزیر خزانہ رشی سنک کے بجائے ٹرس کو اپنی حمایت دی تھی۔

      بریورمین نے جولائی میں اپنی مہم کے آغاز کی ویڈیو میں اپنے والدین کے بارے میں کہا تھا، ’وہ برطانیہ سے محبت کرتے تھے، اسی چیز نے انہیں امید دی، اس سے انہیں تحفظ ملا۔ اس ملک نے انہیں مواقع دیا ہے۔‘

      انہوں نے کہا، لز اب پی ایم بننے کے لئے تیار ہیں، انہیں کام سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کام مشکل ہے اور اسے ٹھیک سے کرنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے لئے چھ سال مشکل رہے ہیں اور استحکام کی فوری اور تیزی سے ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Liz Truss: کیا برطانیہ کی نئی وزیر اعظم روس۔ یوکرین جنگ کو روکنے میں ہوگی کامیاب؟

      یہ بھی پڑھیں:
      China Earthquake: زلزلے سے چین میں تباہی، سیچوان میں کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

      کیمبرج یونیورسٹی سے لا میں حاصل کی ہے ڈگری
      سوویلا بریورمین نے کیمبرج یونیورسٹی سے لا میں ڈگری حاصل کی ہے۔ 2018 میں انہوں نے رائل بریوررمین سے شادی کی تھی۔ وہ بودھ مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور مقررہ طور پر لندن بودھ سینٹر میں جاتی ہیں۔ انہوں نے بودھ مذہب کی گرنتھ پر پارلیمنٹ میں عہدے کا حلف لیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: