یوروپی یونین سے مضبوط ہورہے ہیں ہندوستان کے تعلقات، اے آئی-سیمی کنڈکٹر تکنیک کا کریں گے اشتراک

یوروپی یونین سے مضبوط ہورہے ہیں ہندوستان کے تعلقات، اے آئی-سیمی کنڈکٹر تکنیک کا کریں گے اشتراک

یوروپی یونین سے مضبوط ہورہے ہیں ہندوستان کے تعلقات، اے آئی-سیمی کنڈکٹر تکنیک کا کریں گے اشتراک

وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کے مطابق،آج کا چیلنج ذمہ دارانہ ترقی اور عالمی خطرات میں کمی کی ضرورتوں کو بیک وقت پورا کرنا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Belgium
  • Share this:
    وزیرخارجہ ایس جئے شنکر ان دنوں بیلجیم کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ وہاں انہوں نے بلجیم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈے کرو سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو مضبط کرنے پر بات چیت کی۔ یوروپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات حالیہ سالوں میں مضبوط ہوئے ہیں اور ان تعلقات کے لحاظ سے وزیرخارجہ کا یہ بلجیم کا دورہ کافی اہم مانا جارہا ہے۔

    دراصل، بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وزیر خارجہ جے شنکر نے منگل کو منعقدہ ہندوستان-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کی پہلی میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ کے ساتھ، آئی ٹی کے وزیر راجیو چندر شیکھر اور وزیر تجارت پیوش گوئل بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔


    میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس جے شنکر نے کہا کہ برسلز میں ہندوستان-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کی پہلی میٹنگ ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور سے ایک دوسرے کے لیے اہم شراکت دار ہیں، لیکن ٹی ٹی سی جو ظاہر کرتا ہے وہ ان اہم ڈومین پر دھیان مرکوز کرتا ہے جو عالمی معیشت اور عالمی سلامتی دونوں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    تو آرمی ایکٹ کے تحت عمران خان کو ملے گی سزائے موت؟ بج سکتی ہے خطرے کی گھنٹی، پاکستانی فوج نے دیا اشارہ

    یہ بھی پڑھیں:

    مسک نےٹویٹرکیلئےپہلےحصول میں بھرتی سروس لاسکی کوخرید لیا، کیااب ٹویٹرکی قسمت جاگ جائے گی؟

    انہوں نے آگے مزید کہا کہ آج کا چیلنج ذمہ دارانہ ترقی اور عالمی خطرات میں کمی کی ضرورتوں کو بیک وقت پورا کرنا ہے۔ اس کا مطلب لچکدار اور قابل اعتماد سپلائی چینز اور عالمی پیداوار اور نمو کے اضافی ڈرائیوروں کو فروغ دینا ہے ۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: