ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی سرحد تک نہیں پہنچ پایا سماجی کارکنوں کا دوستانہ اور امن مارچ

سماجی ورکروں اور گاندھی وادیوں کی جانب سے نکالا گیا ہندوستان۔ پاکستان دوستی اور امن مارچ کو سرحدی سلامتی دستہ کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے سرحد سے 25 کلومیٹر پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2018 07:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستانی سرحد تک نہیں پہنچ پایا سماجی کارکنوں کا دوستانہ اور امن مارچ
فائل فوٹو

احمدآباد۔ گجرات کے احمدآباد سے پاکستان کی سرحد پر واقع نادا بیٹ تک کے لئے گزشتہ 19 سے 29 جون تک سماجی ورکروں اور گاندھی وادیوں کی جانب سے نکالا گیا ہندوستان۔ پاکستان دوستی اور امن مارچ کو سرحدی سلامتی دستہ کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے سرحد سے 25 کلومیٹر پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

یہاں سابرمتی آشرم میں شروع ہوا یہ مارچ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو بڑھاوا دینے، ویزہ قوانین کو آسان بنانے، نئی بس سروس شروع کرنے اور عام لوگوں کے درمیان تعلق بڑھانے، نیوکلیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے جیسے مسئلوں کو لے کر نکالا گیا تھا۔

اس مارچ میں ریمن مگیسے ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن سندیپ پانڈے نے بھی شرکت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدی سلامتی دستہ نے بناس کانٹھا میں نندیشوری ماتا مندر سے پاکستانی سرحد تک جانے کی اجازت نہیں دی ۔اس کے باوجود یہ مارچ کامیاب رہا۔

First published: Jun 30, 2018 07:27 PM IST