امریکہ نے ہندوستان ، پاکستان کو اپنے اختلافات دور کرنے کی صلاح دی

امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان کو اختلافات دور کرکے اپنے مسائل پرامن طریقے پر حل کرنے کی صلاح دی ہے۔

Aug 20, 2015 03:10 PM IST | Updated on: Aug 20, 2015 03:10 PM IST
امریکہ نے ہندوستان ، پاکستان کو اپنے اختلافات دور کرنے کی صلاح دی

واشنگٹن۔ امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان کو اختلافات دور کرکے اپنے مسائل پرامن طریقے پر حل کرنے کی صلاح دی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کرکے اسے نیست و نابود کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اپنا یوم آزادی منا یا اور اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریباً دونوں فریقوں کو یہ سوچنے کا موقع دیتے ہیں کہ ان کے سامنے کس طرح کے چیلنج ہیں اور وہ اپنی سلامتی کے لئے مشترکہ چیلنجوں کا کس طرح سامنا کرسکتے ہیں ۔

Loading...

امریکی افسر نے دونوں ملکوں کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کرنے کی کوشش میں ایک دوسرے کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔

Loading...