انڈونیشیا میں 50 سے زیادہ مسافروں سے بھرا طیارے کا مشتبہ ملبہ سمندر میں ملا: رپورٹ
انڈونیشیا (Indonesia) کی راجدھانی جکارتہ (Jakarta) سے اڑان بھرنے کے فورا بعد سری وجے ایئر لائنس (Sriwijaya Air plane) کا طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارے میں 50 سے بھی زیادہ لوگ سفر کر رہے تھے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 09, 2021 06:54 PM IST

انڈونیشیا (Indonesia) کی راجدھانی جکارتہ (Jakarta) سے اڑان بھرنے کے فورا بعد سری وجے ایئر لائنس (Sriwijaya Air plane) کا طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارے میں 50 سے بھی زیادہ لوگ سفر کر رہے تھے۔
انڈونیشیا (Indonesia) کی راجدھانی جکارتہ (Jakarta) سے اڑان بھرنے کے فورا بعد سری وجے ایئر لائنس (Sriwijaya Air plane) کا طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارے میں 50 سے بھی زیادہ لوگ سفر کر رہے تھے۔ بچاؤ مہم ٹیم نے طیارے کی کھوج کرنی شروع کردی ہے۔ وہیں رائٹرس کے مطابق راجدھانی جکارتہ سے کچھ دور سمندر میں مشتبہ ملبہ ملا ہے۔ بتادیں کہ جیٹ کا ہوائی ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ ختم ہوگیا۔
انڈونیشیا کے افسران نے بتایا کہ جکارتہ سے اڑان بھرنے کے بعد (Sriwijaya Air plane) ایئر جیٹ کا ہوائی ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹ گیا لیکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ہوائی جہاز انڈونیشیا کے پروونس مغربی کلی منتان میں باکسائٹ کی کھدائی بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔
A Sriwijaya Air plane is missing. Flight #SJ182 went off radar shortly after take-off. https://t.co/hqcuzSfjPS pic.twitter.com/z2rhXD9Hus
— G-DLEE AVIATION 2020 (@JournoDannyAero) January 9, 2021
فلائٹ راڈار 24 ٹریکنگ سروس نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ طیارہ تقریبا دس ہزار فٹ ایلٹی ٹیوڈ پر اڑان بھر رہا تھا۔ ہوائی جہاز بھرنے کے چار منٹ بعد ہی لاپتہ ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ (Boeing 737-500) تقریبا 27 سال پرانا ہے