انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے اور لاپتہ 74 لوگوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ راحت رسانی مہم میں مصروف حکام نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ستوپو پروو نگروهو نے کہا کہ اختتام ہفتہ کے دوران ضلع جاياپورہ میں قدرتی آفت سے 84 لوگوں شدید زخمی اور 159 لوگوں زخمی ہو گئے تھے۔
مسٹر ستوپو نے ژنہواکو بتایا کہ " متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے"۔
ترجمان نے کہا کہ قدرتی آفت میں 6831 لوگوں کو مجبورا گھر چھوڑنا پڑا اور سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کل 350 گھروں، تین پلوں، آٹھ اسکول کی عمارتوں ، تین مذہبی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کے 1600 سے زائد اہلکاروں نے منگل کو دیگر ہنگامی امدادی گروپوں کے ساتھ تلاش اور راحت رسانی جاری رکھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔