ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑا حادثہ : انڈونیشیا میں طیارہ گر کر تباہ ، 188 مسافروں کی ہلاکت کا اندیشہ

جکارتہ سے پرواز بھر کر روانہ ہونے والے طیارے کا کچھ ہی منٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ ٹوٹ گیا اور حادثہ کا شکار ہو گیا

  • Share this:
بڑا حادثہ : انڈونیشیا میں طیارہ گر کر تباہ ، 188 مسافروں کی ہلاکت کا اندیشہ
پرواز بھرنے کے 13 منٹ بعد سمندر میں گرا انڈونیشیائی طیارہ، 188 مسافر تھے سوار: رائیٹرز

انڈونیشیائی طیارہ بڑے حادثے کا شکار ہو گیا۔ جکارتہ سے پرواز بھر کر روانہ ہونے والے طیارے کا کچھ ہی منٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ ٹوٹ گیا اور حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ اس طیارے نے جکارتہ سے اڑان بھری تھی۔لائن ایئر کے ترجمان یوسف لطیف نے ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق ٹیک آف کے قریب 13 منٹ بعد طیارہ کا راڈار سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ایئر ٹریفک سروس کے مطابق کریش ہوئے طیارے کا ماڈل بوئنگ 737  میکس 8 تھا۔


طیارے میں 188 لوگ سوار تھے ۔ پرواز بھرنے کے بعد ہی صبح 6:33 بجے مقامی وقت کے مطابق طیارے کا یئر ٹریف کنٹرولر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔


لائن ایئر گروپ کے چیف ایکزیکٹیو ایڈورڈ سریٹ نے اس سلسلے میں کہا کہ وہ مسافروں کی جانکاری اور ڈیٹا جٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔


ایوی ایشن انڈسٹری میں بوئینگ 373 میکس کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔ یہ اس طیارے میں ہوا اس طرح کا پہلا حادثہ ہے۔ بوئنگ 373 میکس جیٹ کے پہلے طیارے کی شروعات 2017 میں ہوئی تھی۔ ملیشیا کی میلنڈو ایئر کو اس طیارے کی پہلی ڈلیوری ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جموں ۔ کشمیر : داڑھی کٹوائی ، لک بدلا ، جنگجوؤں نے پھر بھی گولی مارکر کر دیا سی آئی ڈی آفیسر کا قتل

First published: Oct 29, 2018 08:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading