ہوم » نیوز » عالمی منظر

انڈونیشیا: حادثہ کا شکار طیارہ کا بلیک باکس مل گیا

پیر کے روز انڈونیشیا کا مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 189 افراد سوار تھے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 01, 2018 01:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انڈونیشیا: حادثہ کا شکار طیارہ کا بلیک باکس مل گیا
بحری غوطہ خوروں نے سمندر کی گہرائی میں مٹی کھود کر ملبہ کے درمیان سے بلیک باکس کو نکالا: فوٹو فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام۔

گزشتہ دنوں انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافربردار طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔ بلیک باکس ملنے سے طیارہ گرنے کی وجہ جاننے میں مدد ملے گی۔


انڈونیشیا کی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا ہے، لیکن ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ یہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر ہے یا کاک پٹ وائس ریکارڈر ہے۔


بحری غوطہ خوروں نے سمندر کی گہرائی میں مٹی کھود کر ملبہ کے درمیان سے بلیک باکس کو نکالا۔ اورنج رنگ کا یہ بلیک باکس درست حالت میں ہے۔ پیر کے روز مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 189 افراد سوار تھے۔

First published: Nov 01, 2018 01:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading