پاکستان میں مہنگائی کی مار کا اثر، شہباز شریف اور زرداری پر برسنے لگی چپلیں

 پاکستان میں مہنگائی کی مار کا اثر، شہباز شریف اور زرداری پر برسنے لگی چپلیں

پاکستان میں مہنگائی کی مار کا اثر، شہباز شریف اور زرداری پر برسنے لگی چپلیں

مجموعی طور پر صرف امیر لوگ ہی پیسے کی ڈھال بنا کر مہنگائی کے اثرات سے خود کو بچا پا رہے ہیں جبکہ عام آدمی سڑکوں پر نکل کر احتجاج میں شامل ہو رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    پاکستان میں مہنگائی انتہا پر ہے اور لوگوں کا درد اور برداشت کرنے کی طاقت اپنی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کے لوگ آٹا، دال کے لیے محتاج بن رہے ہیں۔ ہر روز کی ضرورت کی چیزوں کی قیمتیں راکٹ کی طرح بھاگ رہی ہیں اور لوگوں میں مایوسی کا ماحول بنتا جارہا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار میں بھی مہنگائی 31.83 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔ وہاں کے اخبار ڈان نے پاکستان بیورو آف اسٹیسٹیکس (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال پیاز 482 فیصد مہنگئی ہوگئی ہے۔ چکن کی قیمت  قریب قریب دوگنی سے زیادہ ہوچکی ہے، جب کہ چائے کی پتی بھی 65 فیصد مہنگی ہوگئی ہے اور انڈے 64 فیصد اور نمک بھی قریب 50 فیصد مہنگی ہوچکی ہے۔

    اس مہنگائی کے ایسے حالات کی وجہ سے سمجھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنی ناراضگی کے اظہار کے لیے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نیا طریقہ بہت منفرد ہے۔ لوگ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری کے پوسٹرز کو چپلیں مار رہے ہیں۔ لوگ ان چپلوں کو خریدنے کے لیے بھی قطار میں کھڑے ہیں۔ لوگ بھیڑ میں کھڑے ہیں اور ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان: سیاسی عدم استحکام ومعاشی پریشانیوں کےدرمیان یوم پاکستان پریڈمنسوخ، یہ ہےرازکی بات

    یہ بھی پڑھیں:

    مجموعی طور پر صرف امیر لوگ ہی پیسے کی ڈھال بنا کر مہنگائی کے اثرات سے خود کو بچا پا رہے ہیں جبکہ عام آدمی سڑکوں پر نکل کر احتجاج میں شامل ہو رہا ہے۔ ناراضگی کتنی بڑھ رہی ہے اس کا اندازہ پاکستان کے ٹی وی چینلز پر لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے تمام یوٹیوب چینلز پر لوگوں کا درد سنا اور دیکھا جا سکتا ہے اور یہی نہیں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف بھی سنی جا سکتی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: