உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیوں اڑ گئی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی راتوں کی نیند؟ خود بتائی وجہ

    کیوں اڑ گئی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی راتوں کی نیند؟ خود بتائی وجہ

    کیوں اڑ گئی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی راتوں کی نیند؟ خود بتائی وجہ

    پاکستان (Pakistan) کے وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan) کا کہنا ہے کہ مہنگائی ان کے لئے ایک ایسا مسئلہ ہے ، جس کی وجہ سے وہ رات رات بھر جاگتے رہتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان (Pakistan) کے وزیراعظم عمران خان  ( Imran Khan) کا کہنا ہے کہ مہنگائی ان کے لئے ایک ایسا مسئلہ ہے ، جس کی وجہ سے وہ رات رات بھر جاگتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی رات بھر مجھے سونے نہیں دیتی ۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان اسپیسیفک پریشانی نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں بڑے پیمانے پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نمٹنا پڑا، جس کی وجہ سے درآمدات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔

      پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے لائیو پروگرام 'آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ' میں کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کی وجہ سے برطانیہ کو 30 سال کی ریکارڈ انفلیشن کا سامنا ہے ۔

      ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف کو ملک کے مجرم کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ مجھے ان سے ملنے کے لئے نہیں بلایا جاتا ، کیونکہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ، لیکن میں انہیں ملک کے مجرم کے طور پر دیکھتا ہوں ۔

      بتادیں کہ چند روز قبل پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی عروج پر پہنچنے کے بعد وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔

      اپنے پروگرام کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں کہا کہ وہ ان کے پاکستان آنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ وہ آج کل لندن سے آئیں گے ، میں دعا کرتا ہوں کہ وہ واپس آجائیں ۔ وہ نہیں آئیں گے ، کیونکہ انہیں پیسے سے پیار ہے اور اگر وہ یہاں آگئے تو ان کا پیسہ کھو جائے گا ، جو وہ نہیں چاہتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا وقت ختم چکا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: