உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان: عام لوگوں کی کمر توڑ مہنگائی، ایک انڈے کی قیمت 30 روپئے

    وزیر اعظم عمران خان

    ہندستان (India) کے خلاف دم بھرنے والے پڑوسی ملک پاکستان (Pakistan) کے حال ٹھیک نہیں ہیں۔ یہاں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔

    • Share this:
      ہندستان (India) کے خلاف دم بھرنے والے پڑوسی ملک  پاکستان (Pakistan) کے حال ٹھیک نہیں ہیں۔ یہاں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ پاکستان کے اخبار د ڈان کے مطابق لاہور کے ضلع انتظامیہ نے جانکاری دی ہے کہ یہاں انڈوں (Egg) کی قیمت 197 روپئے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں۔ وہیں کھلے بازار میں انڈوں کی قیمت 216  روپئے فی درجن ہے۔ یہ اعدادوشمار اتوار کے ہیں۔ وہیں ایک کلو ادرک کی قیمت ایک ہزار روپئے ہے۔

      پاکستان کے اخبار دا ڈان کی رپورٹ بتاتی ہے کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 216  روپئے ہو گئی ہے۔ خاص بات ہے کہ بڑھتی ٹھنڈ (Winter) کے بیچ ملک میں انڈوں کی مانگ میں خاصہ اجافہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں شادی بیاہ کی تقریب رد ہونے کے باوجود یہاں چکن کی قیمت آسمان چھورہی ہے۔ پولیٹری کسانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے چلتے پیداوار میں کمی آئی ہے کیونکہ اس دوران ہوٹل بند رہے ہیں اور شادی تقریب پر روک رہی۔ وہیں کئی کسانوں نے اپنی کاروبات کو کم کرنے یا بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ وہیں پاکستان کی 25  فیصد سے زیادہ آبادی غریبی ریکھا کے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

      دا ڈان میں سنیچر کو شائع رپورٹ کے مطابق قیمتیں بڑھنے کے چلتے شہری علاقوں میں رہنے والا کنبہ ایک درجن کے بجائے صرف دو سے چھ انڈے ہی خرید رہے ہیں۔ کراچی کے ریٹیلر کا کہنا ہے کہ عام طور پر سردیوں میں ایک انڈا 12-13 روپئے میں بکتا تھا لیکن اس سال انڈا 17  روپئے کے اعداد و شمار کو پار کر گیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔ دا ڈان سے بات چیت میں پولیٹری ہول سیلیرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کمال اختر صدیقی نے بتایا کہ فی الحال انڈوں کی قیمت 5850 روپئے فی 30  درجن ہے۔ دو مہینے تیس درجن انڈوں کی قیمت 4500 روپئے تھی۔



      مہنگائی کی مار گیہوں پر بھی پڑی ہے۔ یہان 40 کلو گیہوں کی قیمت 2400 روپئے پر ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان میں گیہوں 60 روپئے فی کلو کی شرح سے بک رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ایک نیا گیس بحران بھی انتظار کر رہا ہے۔ یہاں گیس سپلائی کرنے والی کمپنی سوئی ناردرن 500 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ہر روز گیس کی کمی کا سامان کرے گی۔ حالانکہ میڈیا رپورٹس کے سبب اس کی وجہ وزیر اعظم عمران خان کا وقت سے گیس نہیں خریدنا ہے۔

       
      Published by:sana Naeem
      First published: