ہوم » نیوز » عالمی منظر

مانچسٹر بم دھماکہ میں زخمی 50 افراد ہنوز زیر علاج ، 17 کی حالت تشویشناک

مانچسٹر حملہ میں زخمی ہونے والے 50 افراد کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ان میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 30, 2017 08:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مانچسٹر بم دھماکہ میں زخمی 50 افراد ہنوز زیر علاج ، 17 کی حالت تشویشناک
file photo

لندن : پچھلے ہفتہ کے مانچسٹر حملہ میں زخمی ہونے والے 50 افراد کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ان میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات انگلینڈ کی وزارت صحت نے آج بتائی ہے۔  پاپ کنسرٹ پروگرام کے دوران خودکش بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 22 بڑے اور بچے مارے گئے تھے حملہ کے بعد 16 افراد کا ہسپتال میں علاج کیا گیا تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ 17 افراد بری طرح زخمی ہیں مگر ان کی حالت خطرے میں نہیں ہیں۔ مزید تفصیل نہیں بتائی ہے مگر ڈاکٹروں اور ہسپتال کے افسران نے پچھلے ہفتہ بتایا تھا کہ بعض مریضوں کے اعضائے رئیسہ اور ہاتھ پیر اس طرح مجروح ہوئے ہیں جس سے ان کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔

First published: May 30, 2017 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading