ہوم » نیوز » عالمی منظر

اب انسٹاگرام فوٹوز کے ساتھ ویڈیو اور تفریحی پلیٹ فارم بننے کی راہ پر گامزان: کمپنی سربراہ

موسری نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں 2021 کے دوسرے نصف حصے کے لئےکمپنی کے منصوبے کا ایک جائزہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم تفریح ​​اور ویڈیوز کے لیے بھی ہوگا۔ جیسے گوگل کا یوٹیوب اور چینی ایپ ٹک ٹاک ہے۔

  • Share this:
اب انسٹاگرام فوٹوز کے ساتھ ویڈیو اور تفریحی پلیٹ فارم بننے کی راہ پر گامزان: کمپنی سربراہ
اب انسٹاگرام فوٹوز کے ساتھ ساتھ ویڈیو اور تفریحی پلیٹ فارم بننے کی راہ پر گامزان: کمپنی چیف

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری (Adam Mosseri) نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ انسٹاگرام (Instagram) ایپ اپنے اندر بڑی تبدیلیاں لانے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا فورم کے سربراہ نے نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا اور یہ اشارہ بھی دیا کہ انسٹاگرام اب صرف فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں رہے گا، بلکہ مستقبل میں اس کا مقصد ویڈیو اور تفریحی پلیٹ فارم بننا بھی ہے‘‘۔


موسری نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئرکی گئی ایک ویڈیو میں 2021 کے دوسرے نصف حصے کے لئے کمپنی کے منصوبے کا ایک جائزہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم تفریح ​​اور ویڈیوز کے لئے بھی ہوگا۔ جیسے گوگل کا یوٹیوب اور چینی ایپ ٹک ٹاک ہے۔


انہوں نے کہا کہ کمپنی بنیادی طور پر چار شعبوں میں تخلیق کاروں (creators)، ویڈیوز (videos)، خریداری (shopping) اور پیغام رسانی (messaging) میں نئے تجربات کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ تفریح ​​کے لیے انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہیں اور اسی جگہ سے انسٹاگرام کا مستقبل وابستہ ہے۔


یہ اعلان حیرت زدہ نہیں ہے کیوں کہ انسٹاگرام میں حال ہی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں اور صرف فوٹو سے ویڈیوز میں تبدیلی بھی چند سالوں سے زیادہ عرصے سے واضح ہے۔ انسٹاگرام نے ویڈیو پوسٹس کے ساتھ شروعات کی۔ اس کے بعد فل اسکرین ویڈیوز آئی جی ٹی وی کے ذریعہ بھی شیئرکی جارہی ہے۔ آئی جی ٹی وی کا تجربہ اتنا امید افزا ثابت نہیں ہوا اور ٹِک ٹاک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت بھی ایک بڑے خطرہ کی طرح دکھائی دیتی تھی۔ انسٹاگرام نے اپنا موبائل پر مبنی پہلا مختصر ویڈیو فارمیٹ "ریلز" (Reels) ٹِک ٹِک کا مقابلہ کرنے کے لیے متعارف کرایا اور جلد ہی اس کی کمپنی فیس بک نے بھی پیروی کی۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے کہا کہ اس میں کچھ تبدیلیاں آئیں گی۔ یہ پلیٹ فارم آپ کو اپنی جانب سے شیئرکی جانے والی پوسٹس کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے میں مدد دیں گی۔

ایپ میں حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں کمپنی کے چیف موسیری کا کیا کہنا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پلیٹ فارم ایک بڑے پیمانے پر نظر ثانی کرے گا۔ ای کامرس، ویڈیوز اور پیغام رسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ انسٹاگرام صارف کے تجربے کو کس طرح برقرار رکھتا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 02, 2021 08:43 PM IST