سعودی عرب کی اپیل۔ ایران کو تباہ کن ہتھیار حاصل کرنے سے روکے عالمی برادری
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی فائل فوٹو
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عالمی برادری سے تباہ کن ہتھیاروں کو حاصل کرنے سے روکنے کے لئے ایران کے خلاف سخت اقدام کرنے کی اپیل کی ہے۔
ریاض۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عالمی برادری سے تباہ کن ہتھیاروں کو حاصل کرنے سے روکنے کے لئے ایران کے خلاف سخت اقدام کرنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شاہ سلمان نے ایڈوائزری کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم ایرانی حکومت کی علاقائی منصوبہ بندی کی سنگینی کی تصدیق کرتے ہیں اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملوں میں مداخلت اور دہشت گردی کے اسپانسرشپ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری سے ایرانی حکومت کے تئیں سخت رویہ اپنانے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ایران کو اجتماعی تباہی کے ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے اور اس کے بیلسٹک میزائل پروگراموں اور عالمی امن اور سلامتی کے خطرے کو روکا جاسکے۔‘‘
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ ایران پر برسوں سے جاری ہتھیاروں کی خریدوفروخت کی پابندی اکتوبر میں ختم ہوگئی ہے حالانکہ امریکہ اسے بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ سال 2015 کے نیوکلیائی سمجھوتے کے مطابق پابندیوں کو واپس لیا جانا شروع ہوا تھا جس میں پابندیوں میں راحت کے بدلے ایران کو نیوکلیائی ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تہران نے کہا ہے کہ اس کا ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کا اس کے سلامتی کے اصولوں میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
وہیں، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو دھمکانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مملکت کی معیشت کا حجم دُگنا کرنے، اس کو متنوع بنانے اور تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کے لیے سخت جاں فشانی سے کام کررہے ہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔