پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، اب انٹرنیشنل کورٹ میں کیس ہارنے کے بعد ادا کرنے ہوں گے40 ہزارکروڑ

پاکستان بین الاقوامی عدالت میں ایک بڑا کیس ہارگیا ہے۔ اس کے تحت اسے 40 ہزارکروڑ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

Jul 18, 2019 04:30 PM IST | Updated on: Jul 19, 2019 06:58 PM IST
پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، اب انٹرنیشنل کورٹ میں کیس ہارنے کے بعد ادا کرنے ہوں گے40 ہزارکروڑ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ان دنوں بے حد ٹینشن میں ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مشکلوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پیسوں کی تنگی سے پریشان پاکستانی حکومت کے خزانے پراب مزید بوجھ بڑھنے والا ہے۔ دراصل پاکستان انٹرنیشنل کورٹ میں ایک بڑا کیس ہارگیا ہے۔ اس کے تحت اسے 40 ہزار روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

قابل ذکرہے کہ جولائی ماہ کےآغازمیں ہی آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) نےپاکستان کوبحران سےابھارنے کےلئے6 ارب ڈالرکا بیل آوٹ پیکیج شرطوں کےساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں اب پاکستان کو بڑی رقم کیس ہارنے پرادا کرنی ہوگی۔

Loading...

 آئیے جانیں کیا ہے معاملہ

ورلڈ بینک سے منسلک کورٹ، انٹرنیشنل سینٹرفارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی) نے بلوچستان میں روکو ڈک کانکنی سودے کو منسوخ کرنے پرپاکستان پر 5 ارب کروڑ ڈالر(تقریباً 40 ہزارکروڑ روپئے) کا جرمانہ عائد کیا۔ اس معاملے میں پاکستان کیس ہارگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جرمانہ پاکستان کو ٹیتھیان کاپرکمپنی (ٹی سی سی) کو ادا کرنی ہوگی۔

پاکستان ایک اور کیس ہارگیا۔ پاکستان ایک اور کیس ہارگیا۔

عمران خان کے ہاتھ سے پھسلتے حالات

پوری دنیا کے ماہر اقتصادیات مسلسل کہہ رہے ہیں کہ پاکستان اس وقت بڑے اقتصادی بحران میں پھنسا ہوا ہے۔ اگرکوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، تو اسے برباد ہونے سے کوئی نہیں بچا پائے گا۔ ایسے ماحول میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان خود بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں۔

گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب روپئے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب روپئے تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 10 جون کو قوم کے نام خطاب میں سبھی پاکستانیوں سے کہا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان کا قرض 6 ہزارارب سے 30 ہزار ارب روپئے تک پہنچ گیا ہے۔ جوہم 4 ہزارارب روپئے کا سالانہ ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں۔ اس کی نصف رقم قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں جاتی ہیں۔ باقی کا پیسہ جوبچتا ہے، اس سے ملک کا خرچ نہیں چل سکتا ہے۔ پاکستانی وہ قوم ہیں، جو دنیا بھرمیں سب سے کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

Loading...