International Kissing Day 2022:کیوں مناتے ہیں یوم بوسہ؟ جانیے اس کی تاریخ اور اہمیت! بوسہ صحت کے لئے فائدہ مند یا نقصاندہ؟
International Kissing Day 2022: عالمی یوم بوسہ دراصل آپ کی زندگی کے خاص لوگوں کو چومنے کا ایک خاص دن ہے۔ یہ صرف محبت کی علامت تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ ماں باپ، بھائی بہن، باپ بیٹی، ماں بیٹے کے رشتوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
International Kissing Day 2022: عالمی یوم بوسہ دراصل آپ کی زندگی کے خاص لوگوں کو چومنے کا ایک خاص دن ہے۔ یہ صرف محبت کی علامت تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ ماں باپ، بھائی بہن، باپ بیٹی، ماں بیٹے کے رشتوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
International Kissing Day 2022: ہر سال 6 جولائی کو دنیا بھر میں یوم بوسہ منایا جاتا ہے۔ نوجوان جوڑوں کے لیے اس دن کی خاص اہمیت ہے، جو انھیں ویلنٹائن ڈے کے دنوں میں لے جاتا ہے، لیکن جہاں تک انسانی رشتوں کا تعلق ہے، یہ دن بوسہ لینے کے حوالے سے ایک مختلف تناظر ظاہر کرتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ 'کس ڈے' ویلنٹائن ڈے کے 'کس ڈے' سے مختلف ہے۔ مغربی ممالک میں عوامی مقامات پر بوسہ لینا عام ہے۔ لوگ شکریہ یا خوش آمدید کے لیے بوسے کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ لیکن ہندوستان کو اس تناظر میں آج بھی مستثنیٰ کہا جا سکتا ہے۔ کسنگ ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟ اس کی اہمیت، مقصد اور تاریخ کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
کیا ہے اس کی تاریخ؟ بین الاقوامی یوم بوسہ کی شروعات سب سے پہلے یونائٹیڈ کنگڈم میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سال سال 2000 کی دہائی کے آس پاس یوم بوسہ کو خصوصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا میں 6 جولائی کو یوم بوسہ منایا جانے لگا۔
انٹرنیشنل کسنگ ڈے کا مقصد؟ عالمی یوم بوسہ دو لوگوں کے درمیان تعلقات کے جذبات کو گہرا کرنے کے مقصد سے منایا جاتا ہے۔ دراصل بوسہ محبت اور پیار کے جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ بوسہ لینے کے اس عالمی دن کا جسمانی کشش سے دور دور تک مطلب نہیں ہے، یہ رشتہ کو گہرائی سے سمجھنے کا دن ہے۔ ماہرین کے مطابق بوسہ لینے کا ہر طریقہ دو افراد کے اندرونی جذبات کا اظہار کرتا ہے۔
ایسے انٹرنیشنل کسنگ ڈے کا کرتے ہیں سیلیبریشن عالمی یوم بوسہ دراصل آپ کی زندگی کے خاص لوگوں کو چومنے کا ایک خاص دن ہے۔ یہ صرف محبت کی علامت تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ ماں باپ، بھائی بہن، باپ بیٹی، ماں بیٹے کے رشتوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ یعنی جس کو آپ سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں انہیں بوسہ دینے کا حق اس دن کو خاص بناتا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ اپنے رشتوں کو گہرائی دیتے ہیں۔
بوسہ، پیار ہی نہیں اچھی صحت کی بھی علامت * بوسہ خوشی کے ہارمون کو بڑھاتا ہے۔ بوسہ لینے کا عمل دماغ کو بعض کیمیکلز آکسیٹوسن، ڈوپامائن اور سیروٹونن خارج کرنے پر اکساتا ہے، جو دماغ کے لذت کے مراکز کو متحرک کرکے آپ کو اچھا محسوس کراتے ہیں۔ یہ آپ کے کورٹیسول (تناؤ ہارمون) کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔
* یہ آپ کے رشتوں کو ایک دھاگے میں باندھتا ہے۔ جب آپ کسی کو چومتے ہیں تو آکسیٹوسن کا اخراج آپ کے پیار اور جذبات کا سبب بنتا ہے۔ سامنے والے کو چومنا رشتوں میں اطمینان لاتا ہے اور طویل مدتی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔