ہوم » نیوز » عالمی منظر

عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے پر بوکھلایا صلاح الدین ، فیصلہ کو بتایا احمقانہ ، مسلح جد و جہد جاری رکھنے کا اعلان

دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین نے امریکہ کی جانب سے اسے عالمی دہشت گرد قرار دینے جانے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ جموں و کشمیر میں اپنی مسلح جدوجہد جاری رکھے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 02, 2017 10:59 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے پر بوکھلایا صلاح الدین ، فیصلہ کو بتایا احمقانہ ، مسلح جد و جہد جاری رکھنے کا اعلان
دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین نے امریکہ کی جانب سے اسے عالمی دہشت گرد قرار دینے جانے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ جموں و کشمیر میں اپنی مسلح جدوجہد جاری رکھے گا۔

مظفر آباد : دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین نے امریکہ کی جانب سے اسے عالمی دہشت گرد قرار دینے جانے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ جموں و کشمیر میں اپنی مسلح جدوجہد جاری رکھے گا۔  امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’سید صلاح الدین کو ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے سیکشن ’ون بی‘ کے تحت عالمی دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، جو امریکا اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے غیر ملکیوں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد پابندی کی زد میں آنے والے پر پابندیاں بھی عائد ہوجاتی ہیں۔‘

پابندی کے بعد کسی امریکی کو سید صلاح الدین سے مالی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔  امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ستمبر 2016 میں صلاح الدین نے دھمکی دے کر کہا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کشمیری خودکش حملہ آوروں کو تربیت دے کر وادی کو ہندستانی فوج کے قبرستان کے طور پر تبدیل کردے گا۔

First published: Jul 02, 2017 09:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading