ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیوزی لینڈ: شوٹر نے 2 دن پہلے ہی بتاد ی تھی حملے کی پوری پلاننگ

آپ کو بتادیں کہ لوگوں کا قاتل مسلموں سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس نے اپنی منشا ایک دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے 74 صفحات کے مینیفیسٹو میں ظاہر کی تھی۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ: شوٹر نے 2 دن پہلے ہی بتاد ی تھی حملے کی پوری پلاننگ
آپ کو بتادیں کہ لوگوں کا قاتل مسلموں سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس نے اپنی منشا ایک دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے 74 صفحات کے مینیفیسٹو میں ظاہر کی تھی۔

نیوزی لیںڈ کے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کو دو مسجدوں میں گولی باری ہوئی۔ اس حملے میں اب تک کم از کم 49 لوگوں کی جان چکی ہے۔ 48 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ اس واقعے کو 17 منٹ تک فیس بک پرلائیو دکھایا گیا اور یہ کام خود حملہ آور نے کیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ شروع کی تھی۔ ویڈیو کی شروعات میں ٹیرنٹ "چلو پارٹی شروع کرتے ہیں "کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے۔ ٹیرنٹ نے جمعرات رات کو ہی فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "حملہ آوروں "پر حملہ کرے گا اور اس کو فیس بک پر لائیو دکھائے گا۔


بتادیں کہ جس وقت یہ حملہ ہوا مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی وہاں موجود تھی۔ حملہ ہوتے ہی وہاں افراتفری مچ گئی۔ 49 لوگوں کا قاتل مسلموں سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس نے اپنی منشا ایک دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے 74 صفحات کے مینی فیسٹو میں ظاہر کی تھی۔


ٹیرنٹ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ مینی فیسٹو پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس نے لکھا کہ جب وہ 2017 میں مغربی یورپ کا سفر کر رہاتھا۔ تب پیش آئے ایک واقعے نے اسے تشدد کے راستے پر دھکیل دیا۔ اسٹاک ہوم میں ازبیک کے رہنے والے شخص نے بھیڑ پر ٹرک چڑھا دیا جس میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس حملے میں 11 سال کی سویڈش بچی کی موت سے وہ بیحد دکھی ہوگیاتھا۔ اس کے بعد جب وہ فرانس میں ہوئے حملوں کے بعد اس نے بدلہ لینے کی ٹھانی۔ تین مہینے پہلے اس نے کرائسٹ چرچ کو نشانہ بنانے کی سازش رچنی شروع کی تھی لیکن بعد میں النور اور دوسری مسجد کو چنا۔
First published: Mar 16, 2019 11:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading