ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران نے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کی

دبئی۔ ایران نے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ اسرائیلی تشدد کو ایک 'غیر انسانی کارروائی‘' قرار دیتے ہوئے اس کی سخت تنقید کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 03, 2018 09:05 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران نے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کی
فائل فوٹو: فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ۔

دبئی۔ ایران نے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ اسرائیلی تشدد کو ایک 'غیر انسانی کارروائی‘' قرار دیتے ہوئے اس کی سخت تنقید کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایرانی پارلیمنٹ کے صدر علی لاریجانی کے حوالہ سے بتایا کہ امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل اس طرح کی 'مجرمانہ کارروائی دوہرا رہا ہے۔


لاریجانی نے اسرائیل کی پالیسی کو 'کشیدگی پیدا کرنے والی' اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اپنے ملک کے سفارت خانے کو تل ابیب سے يروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو اس علاقے کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے والا بتایا ہے۔


قابل غور ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں موجود فلسطینی مظاہرین پر گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس میں تقریبا 18 افراد کی موت ہو گئی تھی اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

First published: Apr 03, 2018 09:05 AM IST