ہوم » نیوز » عالمی منظر

اب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندہ کا داعش سربراہ ابو بکر بغدادی کی موت کادعوی

ایران کے اعلی لیڈر آیت اللہ علی خمیني کے ایک نمائندے نے آج دعوی کیا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا لیڈر ابو بکر البغدادی کی یقینی طور پر موت ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2017 10:16 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندہ کا داعش سربراہ ابو بکر بغدادی کی موت کادعوی
دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی ۔ فائل فوٹو

انقرہ : ایران کے اعلی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک نمائندے نے آج دعوی کیا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا لیڈر ابو بکر البغدادی کی یقینی طور پر موت ہوگئی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے قدس فورس کے نمائندے مولوی علی شیرازي کے حوالے سے کہا ’’دہشت گرد بغدادی یقینی طور پر مر چکا ہے‘‘۔


تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیل سےمزید کچھ نہیں بتایا۔ آئی ایس کے جنگجوؤں کے شمالی عراق کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد 2014 میں موصل میں ایک مسجد سے سبھی مسلمانوں پر حکومت کرنے کے لئے بغدادی کو خلیفہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اکثر اس کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔


اگرچہ ایرانی وزارت خارجہ کے افسران بغدادی کی موت کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔ روس نے 17 جون کو امکان ظاہر کی تھی کہ شام میں اس کے فضائی حملے میں بغدادی مارا گیا تھا۔ امریکہ نے آج کہا کہ ایسی رپورٹوں کی تصدیق کرنے کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ عراقی حکام نے بھی حالیہ ہفتوں میں بغدادی کے مارے جانے کے شبہ کا اظہار کیا تھا۔

First published: Jun 30, 2017 09:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading