ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران کے عوام امریکی دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 21, 2018 11:56 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران کے عوام امریکی دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے: روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد ایران اس کے دوبارہ سے عائد  پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق  روحانی نے بدھ کو کہا’’ایران کے عوام کبھی بھی امریکی حکومت کی سازش اور دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے‘‘۔


حسن روحانی گزشتہ سال اسی وعدے پر صدر منتخب ہوئے تھے کہ دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ ہوئے ایران جوہری معاہدے کے دم پر ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔


ايران جوہری معاہدے کے بعد امریکہ نے ایران پر لگائی گئی کچھ پابنديوں کو ہٹا دیا تھا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ايران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد معاہدے کی اہمیت کم ہوئی ہے۔ معاہدے کے دیگر دستخط کنندہ ممالک  روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔

First published: Jun 21, 2018 09:06 AM IST