ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ، انٹرپول سے مانگی مدد ، دی یہ دلیل

ایران نے بغداد میں ڈرون حملوں میں ایک سینئر ایرانی جنرل کی موت کو لے کر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (US President Donald Trump) اور درجنوں دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری (Issued Arrest Warrant) کرکے انٹرپول سے مدد مانگی ہے ۔

  • Share this:
ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ، انٹرپول سے مانگی مدد ، دی یہ دلیل
ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ، انٹرپول سے مانگی مدد ، دی یہ دلیل ۔ فائل فوٹو ۔

ایران نے بغداد میں ڈرون حملوں میں ایک سینئر ایرانی جنرل کی موت کو لے کر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (US President Donald Trump)  اور درجنوں دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری  (Issued Arrest Warrant) کرکے انٹرپول سے مدد مانگی ہے ۔ ایک مقامی پراسیکیوٹر نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔ تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسی میہر نے کہا کہ ٹرمپ اور تیس سے زیادہ لوگوں پر تین جنوری کو ہوئے ہوائی حملے میں شامل ہونے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ اس حملے میں بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی موت ہوگئی تھی ۔


مقامی پراسیکیوٹر نے پیر کو کہا کہ ایران نے ایک گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے اور انٹرپول سے امریکہ کے صدر ٹرمپ اور دیگر درجنوں لوگوں کو حراست میں لینے کیلئے مدد مانگی ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ بغداد میں ہوئے ایک ڈرون حملے میں ایک سینئر ایرانی جنرل کی ہلاکت والے واقعہ کو ان سب لوگوں نے ہی انجام دیا تھا ۔


امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ تاہم اس طرح کے الزامات سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی نظر آرہی ہے ۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری سمجھوتہ سے امریکی کو باہر نکال لیا ہے ۔


30  دیگر پر قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ

ایک نیم سرکاری نیوز ایجنسی آئی ایس این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرمپ اور تیس سے زیادہ لوگوں پر ایران نے تین جنوری کو ہوئے ہوائی حملوں میں شامل ہونے کا الزام لگایا ہے ، جس میں بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کا قتل کردیا گیا تھا ۔ ٹرمپ اور تیس دیگر لوگوں پر قتل اور دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں ۔
First published: Jun 29, 2020 07:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading