Iran Protest:مہسا امینی کی موت کے بعد ایران اب احتجاج کی آگ میں جلنے لگا ہے۔ حجاب کے خلاف ایران میں اب مظاہرے پرتشدد ہونے لگے ہیں۔ حجاب کو جلانے کی آگ ایران کے کئی شہروں کو جلاسکتی ہے۔ حجاب کے کلاف احتجاج اور جارحیت جاری ہے۔ پہلے خواتین حجاب جلا رہی تھیں اور اب لوگ ہنگامے کے ساتھ سڑک پر سرکاری جائیداد جلانے پر آمادہ نظر آرہے ہیں۔
جانکاری کے مطابق، ایران کے کئی شہروں میں بڑھتے تشدد کو دیکھ کر انٹرنیٹ خدمات بند کردئیے گئے ہیں تا کہ لوگ افواہوں سے بچیں اور پرتشدد نہ ہوں۔ ایران میں حجاب کے خلاف پرتشدد مظاہرے
ایران میں کم و بیش ہر جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ایک جگہ مظاہرین نکلے اور گارڈس سے ٹکرا گئے۔ مظاہرین نے گارڈز کو خوب مارا پیٹا۔ وہیں، دیوانداریہہ شہر میں 5 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ یہ ایران کے کرد علاقے کا وہ حصہ ہے جہاں حجاب کے خلاف سب سے زیادہ مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اگر یہ مظاہرے اسی طرح بڑھتے رہے تو اس کا خمیازہ دہائیوں تک بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
ایران مخالفین کی سازش - صدر ابراہیم رئیسی ایران میں کئی مظاہرین کی گرفتاری کی بھی خبریں ہیں۔ اس درمیان ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی مہسا امینی کے افراد خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور موت کی جانچ کا وعدہ کیا ہے۔ حالانکہ صدر رئیسی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ایران مخالفین کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ بتادیں کہ حجاب نہیں پہنے ہونے کی وجہ سے پولیس نے فیملی کے ساتھ تہران گھومنے آئی مہسا امینی کو حراست میں لیا تھا اور پھر اس کی موت ہوگئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔