ایران کے متعدد صوبوں میں سیلابی صورتحال کے باعث اموات کی تعداد30 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق ایران کے متعدد صوبوں میں سیلابی صورتحال کے باعث اموات کی تعداد30 ہوگئی جبکہ 110 افراد زخمی ہیں۔ایران میں کئی روز کی مسلسل بارشوں کے بعد مختلف صوبوں میں غیر متوقع سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔
سڑکوں پر چلتی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، مسلسل بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے۔
سیلاب میں گھرے علاقوں میں ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے گارڈز بھی راحتی کاموں میں شریک ہیں ۔
ایران کے صد حسن روحانی نے تمام گورنروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔مشہد ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہےجبکہ ایرانی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔