انقرہ۔ ایران میں 290 سیٹوں والی اسمبلی کی 68 سیٹوں پر پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے آج پولنگ شروع ہو گئی۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل نے داخلی امور کے وزیر عبدالرضا رحمانی فاضلی کے حوالے سے کہا کہ رائے دہندگان 68 ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔
خیال رہے کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں صرف 25 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ صدر حسن روحانی کے اعتدال پسند اور نرم دل ساتھیوں نے 26 جنوری کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں اہم برتری حاصل کی تھی لیکن وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پارلیمنٹ میں ابھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت میں بنیاد پرست اکثریت میں ہیں۔
مسٹر روحانی کی اتحادی جماعتوں نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں تہران کی تمام 30 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا۔ انتخابات کے نتائج کا اتوار کو اعلان کیا جائے گا۔ نئی پارلیمنٹ کا اجلاس 27 مئی سے شروع ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔