ایران کے سرکردہ علماء صدر ابراہیم رئیسی کی اقتصادی پالیسی کے خلاف؟ عوامی تحریک میں شرکت کی توقع
تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @SATimes_TV
دریں اثنا حالیہ مہینوں میں ایرانی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ واشنگٹن نے کریک ڈاؤن اور 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران۔ امریکہ مذاکرات (Iran-US talks) کی ممکنہ ناکامی کے جواب میں تہران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
اگرچہ ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں سے ایران کے اسٹیبلشمنٹ کے لیے فوری خطرہ گزر چکا ہوگا، لیکن تنقید کا ایک طاقتور ذریعہ صدر ابراہیم رئیسی (Ebrahim Raisi) کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ بن سکتا ہے۔ ایران کی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کے ساتھ ہی ایران کے سینئر علماء اور صاحبانِ اثر و رسوخ کا حکومت کے خلاف ہونے کا مبینہ طور پر اظہار کیا جارہا ہے۔ ان میں سے کئی ایک ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے ضمن میں حکام پر تنقید کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ایک عوامی احتجاجی تحریک کا سامنا ہے جس میں اسلامی حکومت کا تختہ الٹنے کا مبینہ طور پر مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ 16 ستمبر کو 22 سالہ مہسا امینی (Mahsa Amini) کی پولیس حراست میں موت کے بعد حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے جب امینی کو مبینہ طور پر غلط طریقے سے اسکارف پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پچھلے چھ ماہ میں ریال اپنی قدر کا 58 فیصد کھو چکا ہے۔ جب کہ ستمبر میں ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 29,000 تومان میں تجارت کرتا رہا، اب یہ 46,000 تومان (ایک تومان 10 ریال کے برابر ہے) سے تجاوز کر چکا ہے۔ جس سے کھانے کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس صورت حال نے بڑے پیمانے پر عوامی غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
مظاہروں کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا جس میں کئی ایک افراد ہلاک ہوئے، ہزاروں کی گرفتاری ریکارڈ کی گئی اور دسمبر اور جنوری میں کئی مظاہرین کو پھانسی دی گئی جسے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’شیم ٹرائل‘ کے طور پر بیان کیا۔
وہیں اب بھی درجنوں مزید افراد کو سزائے موت کا سامنا کرنے کی اطلاعات ہیں، جس کی آزادنہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دریں اثنا حالیہ مہینوں میں ایرانی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ واشنگٹن نے کریک ڈاؤن اور 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران۔ امریکہ مذاکرات (Iran-US talks) کی ممکنہ ناکامی کے جواب میں تہران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔