ہوم » نیوز » عالمی منظر

خلیج میں بڑھی کشیدگی، ایران نے امریکہ کے جہازوں کو تباہ کر دینے کی دی دھمکی

ایک دن پہلے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بحریہ کو یہ اجازت دے دی ہے کہ اگر کوئی ایرانی جنگی جہاز پریشان کرے تو اسے گولہ باری کر ڈوبا دیا جائے۔

  • Share this:
خلیج میں بڑھی کشیدگی، ایران نے امریکہ کے جہازوں کو تباہ کر دینے کی دی دھمکی
خلیج میں بڑھی کشیدگی، ایران نے امریکہ کے جہازوں کو ڈوبا دینے کی دی دھمکی

ایران (Iran) کے جنگی جہازوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی دھمکی کے بعد ایران نے جوابی حملہ کرتے ہوئے امریکہ کو وارننگ دی ہے۔ ایران کے ریولیوشنری گارڈ نے کہا ہے کہ امریکی حملے کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران کے ریولیوشنری گارڈ کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ اگر خلیج میں امریکی جنگی جہازوں نے سیکورٹی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔


ایک دن پہلے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بحریہ کو یہ اجازت دے دی ہے کہ اگر کوئی ایرانی جنگی جہاز پریشان کرے تو اسے گولہ باری کر ڈوبا دیا جائے۔ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد ایران کے ریولیوشنری گارڈ کی طرف سے بیان آیا ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو


ریولیوشنری گارڈ کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ ’ انہوں نے ایرانی گارڈز کو حکم دیا ہے کہ فارس کی خلیج میں اگر امریکہ کا دہشت گرد دستہ ایران کے فوجی یا غیر فوجی جہازوں کی سلامتی کے لئے خطرہ بنتے ہیں تو انہیں تباہ کر دیا جائے‘۔ حسین نے کہا کہ خلیج کی سلامتی ایران کی ترجیح ہے اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

بدھ کو ٹرمپ نے اپنی بحریہ کو یہ حکم دیا تھا کہ اگر ایرانی جہاز سمندر میں اس کے لئے پریشانی کھڑی کرتے ہیں تو انہیں ڈوبا دیا جائے۔ دراصل، فارس کی خلیج میں ایرانی جنگی جہازوں کے امریکی جہازوں کے قریب آنے کے واقعہ پر ٹرمپ نے یہ بیان دیا تھا۔ ایک بار ایران کے اسلامی ریولیوشنری گارڈ کور۔ بحریہ کے 11  جہاز امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے بیحد نزدیک آ گئے تھے۔
First published: Apr 24, 2020 01:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading