ہوم » نیوز » عالمی منظر

پومپيو اور عبدالمہدی نے ایران کے حملوں پر گفت و شنیدکی : وزارت خارجہ

واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے مقصدسے عراق میں واقع امریکہ کے دو فضائی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا تھا ۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔

  • Share this:

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو (Mike Pompeo) نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے فون پر بات کر کے ایران کی جانب سے امریکہ کے دو فضائی اڈوں پر کئے گئے میزائیل حملے کے بارے میں بات چیت کی۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگس نے بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی ۔مورگن اورٹیگس نے بیان میں کہا’’ پومپیو نے عراق میں ایران کی جانب سے گذشتہ سات جنوری کو عراق میں واقع دو فضائی اڈوں پر کئے گئے بیلسٹک میزائل حملے پر بات چیت کی ‘‘۔بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پومپيو نے کہا کہ امریکہ اپنے اور عراق کے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری قدم اٹھائے گا ‘‘ ۔ واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے مقصدسے عراق میں واقع امریکہ کے دو فضائی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا تھا ۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔

First published: Jan 10, 2020 01:53 PM IST