ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

آامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تناؤ کے درمیان کہا ہے کہ وہ اس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

May 17, 2019 11:05 PM IST | Updated on: May 17, 2019 11:09 PM IST
ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ:فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تناؤ کے درمیان کہا ہے کہ وہ اس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔ بی بی سی نیوز کی جمعہ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک میٹنگ میں اپنے معاونوں سے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ جنگ میں تبدیل ہوجائے۔ امریکہ نے حالیہ دنوں میں خلیجی علاقے میں طیارہ بردار جہازوں اور طیاروں کو تعینات کیا ہے اور عراق سے سفارتی اہلکاروں کو واپس بلالیا ہے۔ افسران نے امریکہ کے اس اقدام کے لے ایران سے خطرے کا حوالہ دیا ہے۔

ایسی اطلاع ہے کہ ایران نے خلیج فارس میں جہازوں پر میزائلیں نصب کرلی ہیں اور امریکی ماہرین کا دعوی ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساحل سمندر سے دور چار ٹینکروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایران نے امریکی جانچ ٹیم کے اس دعوی کو مسترد کردیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ سے جمعرات کو جب نامہ نگاروں نے یہ سوال کیا کہ کیا ایران کے ساتھ امریکہ جنگ کرنے جارہا ہے تب انہوں نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔‘‘

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو ایران کے ساتھ تناؤ کم کرنے میں مدد کے لئے یورپ اور دیگر جگہوں پر اتحاد ممالک سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔

Loading...

Loading...