ایران کے خلاف جنگ تھوپی گئی تو پیچھےنہیں ہٹوں گا : روحانی

انقرہ۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا کرنے والوں سے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔

Feb 10, 2017 05:22 PM IST | Updated on: Feb 10, 2017 05:22 PM IST
ایران کے خلاف جنگ تھوپی گئی تو پیچھےنہیں ہٹوں گا : روحانی

انقرہ۔  ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا کرنے والوں سے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر مسٹر روحانی نے کہا کہ ان کے ملک پر جنگ تھوپنے کی کوشش پر وہ پیچھےہٹنے والے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کی چند اہم شخصیات کے علاوہ امریکہ ایران کو دھمکی دے رہا ہے ۔ ان لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ایران کے ساتھ دھمکی کی زبان نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

Loading...

Loading...