عوامی مقامات پر CCTVکیمرے لگارہی ہے ایرانی حکومت، حجاب نہ پہننے والی خواتین کی ایسے ہوگی نگرانی
عوامی مقامات پر CCTVکیمرے لگارہی ہے ایرانی حکومت، حجاب نہ پہننے والی خواتین کی ایسے ہوگی نگرانی
ایران سے ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں خواتین بنا حجاب کے کسی دکان کے اندر کھڑی ہیں۔ اسی دوران ان پر اس لیے دہی پھینک کر حملہ کیا گیا، کیونکہ انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا۔
ایران کی حکومت سخت حجاب قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی ہر آواز کو دبانے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ وہ عوامی مقامات پر جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگا رہی ہے، تا کہ خواتین کی نگرانی کی جاسکے۔ گزشتہ کچھ مہینوں پہلے اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک نوجوان لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ملک بھر میں جگہ جگہ مظاہرے ہوئے تھے۔ دنیا بھر کی میڈیا میں اس کا لے کر خوب بحث ہوئی تھی۔ خواتین نے اپنے بال کاٹ کر احتجاج ظاہر کیا تھا، دوسری جانب حکومت ایران نے اس احتجاج کو غیر ملکی سازش قرار دیا تھا۔
بہرحال، ایران میں خواتین کو لے کر سختی برتی جارہی ہے۔ یہاں خواتین کو حجاب پہننے کے سخت احکامات ہیں۔ حجاب کو لازمی ڈریس کوڈ لاگو کیا گیا ہے، حالانکہ، ڈریس کوڈ کی سختی کے خلاف خواتین سڑکوں پر آنے لگی ہیں۔ اس سے گھبراکر ایران حکومت نے عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Remarkable video: An Islamist morality police in Mashhad, Iran pours yogurt over the heads of two women for not wearing hejab.
In a previous era the shopkeeper may have been afraid to intervene against government thugs, but times have changed in Iran. pic.twitter.com/4PWu4btPhl
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ خواتین کو سی سی ٹی وی کے ذریعے نشان زد کیا جائے گا اور پھر لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی۔ عوامی مقامات اور سڑکوں پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت ہونے کے بعد انہیں خبردار کیا جائے گا۔
حالیہ دنوں میں ایران سے ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں خواتین بنا حجاب کے کسی دکان کے اندر کھڑی ہیں۔ اسی دوران ان پر اس لیے دہی پھینک کر حملہ کیا گیا، کیونکہ انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔