اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایرانی آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ ترانہ علی دوستی گرفتار، مظاہروں کی حمایت میں آوازاٹھانابنا ’جرم‘

    تصویر ٹوئٹر: Omid Memarian

    تصویر ٹوئٹر: Omid Memarian

    علی دوستی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہر بین الاقوامی ادارہ جو اس خونریزی کو دیکھ رہا ہے، وہ کارروائی نہیں کررہا ہے، یہ انسانیت کی توہین ہے۔ دوستی، نوعمری سے ہی ایرانی سنیما میں ایک نمایاں چہرہ رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Iran
    • Share this:
      ایران نے ہفتے کے روز ایک ممتاز اداکارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک خاتون کی موت کے بعد شروع ہونے والی تین ماہ پرانی احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ ترانہ علی دوستی (Taraneh Alidoosti) کو عدالتی اتھارٹی کے حکم سے گرفتار کیا گیا کیونکہ انھوں نے احتجاج کے بارے میں اپنے کچھ دعووں کے لیے دستاویزات فراہم نہیں کیں۔

      رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ کچھ شخصیات اور متعدد مشہور شخصیات بشمول علی دوستی سے حالیہ واقعات کے بارے میں کچھ بے بنیاد تبصروں اور سڑک کے فسادات کی حمایت میں اشتعال انگیز مواد کی اشاعت کے بعد پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔

      علی دوستی 2016 کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم "دی سیلز مین میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی سب سے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ 8 دسمبر کو کی ہے، اسی دن 23 سالہ محسن شیکاری مظاہروں پر حکام کی طرف سے پھانسی پانے والے پہلے شخص بن گئے۔ اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ آپ کی خاموشی کا مطلب ظلم اور جابر کی حمایت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      علی دوستی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہر بین الاقوامی ادارہ جو اس خونریزی کو دیکھ رہا ہے، وہ کارروائی نہیں کررہا ہے، یہ انسانیت کی توہین ہے۔

      دوستی، نوعمری سے ہی ایرانی سنیما میں ایک نمایاں چہرہ رہی ہیں۔ حال ہی میں اس نے فلم ’لیلیٰز برادرز‘ میں کام کیا، جو اس سال کے کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: