ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران میں مسافر طیارہ پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ، عملہ سمیت تمام 66 افراد ہلاک

ایرانی دارالحکومت، تہران سے 66 مسافروں کےساتھ جنوب مغربی شہر یہسوزکی طرف پرواز کرنے والا ہوائی جہاز آج حادثہ کا شکار ہو گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 18, 2018 07:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران میں مسافر طیارہ پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ، عملہ سمیت تمام 66 افراد ہلاک
علامتی تصویر

تہران:ایران کے دارالحکومت، تہران، سے 66 مسافر وں کو لے کر جنوب مغربی شہر یہسوزکی طرف پرواز کرنے والا ایک طیارہ آج سمیروم شہر کے قریب پہاڑی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ میں طیارہ کے عملہ سمیت تمام 66 مسافروں جاں بحق ہوگئے ۔

ایک ٹیلی ویژن صحافی کے مطابق، آسمان ایئر لائنز کے پبلک ریلیشنز کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارہ پر سوار تمام افراد بدقسمتی سےموت کے شکار ہو گئے۔ دریں اثنا، ’اسنا‘نے ہنگامی سروس کے ترجمان مجتبی خالدی کے حوالے سے بتایا کہ آسمان ایئر لائنز کا ایک طیارہ سمیروم شہر کے قریب پہاڑی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔

First published: Feb 18, 2018 02:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading