ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران: صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ کیا نا منظور

ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمد واعظی نے واضح کردیا کہ صدر نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کاستعفیٰ منظور نہیں کیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 26, 2019 01:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران: صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ کیا نا منظور
ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمد واعظی نے واضح کردیا کہ صدر نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کاستعفیٰ منظور نہیں کیا ہے ۔

ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمد واعظی نے واضح کردیا کہ صدر نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کاستعفیٰ منظور نہیں کیا ہے ۔


واعظی نے ٹویٹ کیا ’’صدر کی طرف سے ظریف کا استعفیٰ منظور کرنے سے متعلق آ رہی رپورٹ بلا شبہ جھوٹی اور غلط ہے ‘‘ ۔  ظریف نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پیج کے ذریعے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا علان کیا تھا۔ ظریف نے عہدے پر نہ رہ پانے کے لئے معافی مانگی تھی ۔


اس کے بعد کچھ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر روحانی نے وزیر خارجہ کے استعفی کو منظور کر لیا ہے۔ واعظی نے ان میڈیا رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور غلط قرار دیا۔وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ نے کہا کہ وزارت کے ملازمین کو مسٹر ظریف کے استعفی یا اس کے اسباب کی خبر نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے اٖٖٖفیسر نے زور دے کر کہا کہ مسٹر ظریف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سرکاری ہے اور اسے ہیک نہیں کیا گیا۔ اسپوتنک

First published: Feb 26, 2019 01:08 PM IST