ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران کے اعلی مذہبی رہنماوں میں سے ایک آیت اللہ ہاشم باتائی کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت

نیوز ایجنسی ارنا نے بتایا کہ آیت اللہ ہاشمی کو سنیچر کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور وہ اس وبا کی زد میں آنے والے 14 ویں ایرانی اعلی اہلکار ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2020 11:57 PM IST
  • Share this:
ایران کے اعلی مذہبی رہنماوں میں سے ایک آیت اللہ ہاشم باتائی کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت
ایران کے اعلی مذہبی رہنماوں میں سے ایک آیت اللہ ہاشم باتائی کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت

ایران کے اعلی مذہبی لیڈروں میں شمار کئے جانے والے آیت اللہ ہاشم باتائی کی قم شہر میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ نیوز ایجنسی ارنا نے بتایا کہ آیت اللہ ہاشمی کو سنیچر کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور وہ اس وبا کی زد میں آنے والے 14 ویں ایرانی اعلی اہلکار ہیں۔ وہ ایک مذہبی ادارے کے رکن تھے جو ایران کے مذہبی غیرملکی معاملوں کی نگرانی کرتی ہے۔ خیال رہے کہ قم شہر ایران کے کورونا سے متاثر علاقوں میں سے ایک ہے۔

ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 14991 پر پہنچی

ادھر ایران میں کورونا وائرس کے 1053 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ پیر کو متاثرین کی تعداد 14991 تک پہنچ گئی۔ ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی رضا وہاب زادہ نے بتایا کہ کورونا وائرس انفیکشن سے کم از کم 129 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔  مسٹر وہاب زادہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1053 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14991 ہو گئی۔ اس دوران 129 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 853 ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 4996 لوگوں علاج ہو گیا ہے۔  صحت کے حکام نے 20 مارچ سے شروع ہونے جا رہی ایران کے نئے سال کی چھٹیوں کے پیش نظر شہریوں سے سفر ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

دریں اثنا ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔  مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گارجين کونسل کے ترجمان عباس علی کڑاخوئی نے کہا کہ 17 اپریل کو ہونے والی پولنگ اب 11 ستمبر کو ہوگی۔ ایران میں 21 فروری کو 11 واں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے۔ ایران وزارت داخلہ کے مطابق تقریباً 24 کروڑ لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور 42.57 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔

First published: Mar 16, 2020 11:56 PM IST