உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایرانی ویڈیو میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے کی دھمکی

    ایرانی فوج کی علامتی تصویر

    ایرانی فوج کی علامتی تصویر

    ایران میں جاری ویڈیو فوٹیج میں ریولیوشنری گارڈ کے پہلے کئے گئے بیلسٹک میزائل حملے کا منظر ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ایران میں بنیاد پرست ریوليوشنری گارڈ کی ایک قریبی میڈیا تنظیم نے منگل کو ایک ویڈیو جاری کیا جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومتوں پر میزائل حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سے ایران میں فوجی پریڈ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد علاقائی کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

      نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے ویڈیو کو پہلے ٹویٹ کیا اور پھر اسے ہٹا دیا۔ ایران کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتہ کو اہواز شہر میں ہوئے حملے کے لئے ریاض اور ابو ظہبی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

      ویڈیو فوٹیج میں ریولیوشنری گارڈ کے پہلے کئے گئے بیلسٹک میزائل حملے کا منظر ہے۔ اس کے بعد ایک گرافک کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی اور سعودی عرب میں ریاض پر 'اسنائپر رائفل' سے نشانہ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اسرائیل کو بھی دھمکی دی گئی ہے۔
      First published: