ہوم » نیوز » عالمی منظر

برلن میں عراقی سفارتخانہ نے مہاجروں کی واپسی کے لئے 1400 پاسپورٹ جاری کئے

برلن۔ برلن میں واقع عراقی سفارتخانہ نےاپنے وطن لوٹنے کے خواہشمند عراقی پناہ گزینوں کو حال ہی میں 1400 پاسپورٹ جاری کئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 12, 2016 02:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برلن میں عراقی سفارتخانہ نے مہاجروں کی واپسی کے لئے 1400 پاسپورٹ جاری کئے
عراقی پناہ گزیں: فائل فوٹو

برلن۔  برلن میں واقع عراقی سفارتخانہ نےاپنے وطن لوٹنے کے خواہشمند عراقی پناہ گزینوں کو حال ہی میں 1400 پاسپورٹ جاری کئے ہیں۔ وزارت کے ایک افسر نے رائٹر کو بتایا کہ اکتوبر کے آخر تک صرف 150 پاسپورٹ جاری ہوئے تھے انہوں نے اس کے بعد اس میں اضافہ کا کوئی سبب نہیں بتایا۔ علاحدہ سے وزارت کے ہی ایک ذریعہ نے کہا کہ اس اضافہ کا تعلق عراق کے حالات میں تبدیلی ہے۔


پچھلے ماہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے اسلامی مملکت کے لڑاکوں کو رمادی شہر کے نواح میں پسپا کردیا تھا جسے عراقی فوج کی بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے ورنہ اس سے قبل تو وہ جنگجو تنظیم کے آگے گھٹنے ٹیک چکی تھی اور وہ 18 ماہ قبل ملک کے شمال اور مغرب کی طرف بجلی کی سی سرعت سے آگے بڑھتے چلے گئے تھے۔ جرمنی میں 2015 میں پناہ کی درخواست کرنے والوں میں عراقی پانچواں اہم ملک رہا۔


حالیہ ہفتوں میں جرمن حکومت نے پناہ گزینوں اور مہاجروں کے اصل ممالک کے حکام سے درخواست کی تھی کہ واپس لوٹنے کے خواہشمند لوگوں کو پاسپورٹ فراہم کرائیں۔ وزیر داخلہ تھامس ڈی میزیرے نے کہا ہے کہ جرمنی ان ممالک کو بھی ترقیاتی امداد فراہم کرے گا جو اپنے ان باشندوں کو واپس لینے کو تیار ہوں گے جن کے جرمنی میں قیام کے امکانات نہیں ہیں۔

First published: Jan 12, 2016 02:44 PM IST