ہوم » نیوز » عالمی منظر

عراق :کرکک میں آئی ایس کے حملہ میں چار افراد کی موت

عراق کے شمالی شہر کرکک میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شدت پسندوں کے حملہ میں ایک گاؤں کے چار افراد کی موت ہو گئی اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

  • Share this:
عراق :کرکک میں آئی ایس کے حملہ میں چار افراد کی موت
عراق کے شمالی شہر کرکک میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شدت پسندوں کے حملہ میں ایک گاؤں کے چار افراد کی موت ہو گئی اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

عراق کے شمالی شہر کرکک میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شدت پسندوں کے حملہ میں ایک گاؤں کے چار افراد کی موت ہو گئی اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ آئی ایس کے دہشت گردوں نے منگل کی شام حملہ کو انجام دیا۔ آئی ایس دہشت گردوں کا گاؤں والوں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور یہ جھڑپ پوری رات چلتی رہی۔اس کے بعد گاؤں والوں نے مدد کے لئے سیکورٹی فورسز کو بلایا۔


قابل ذکر ہے کہ عراق میں سیکورٹی حالات 2017 سے اس وقت سے بہتر ہو ئے ہیں جب سیکورٹی فورسز نے آئی ایس کے دہشت گردوں کو شکست دی۔ تاہم آئی ایس کے دہشت گرد اب بھی شہری علاقوں میں چھپ کر حملے کرتے ہیں اور سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

First published: Feb 19, 2020 11:26 AM IST