عراقی افواج کا کرکک کے آخری ضلع پر بھی قبضہ

بغداد/اربیل۔ عراق کی فوج نے کرد پیش مرگہ جنگجوؤں کے ساتھ تین گھنٹے تک جاری لڑائی کے بعد کل تیل سے مالا مال کرکک کے آخری ضلع پر بھی قبضہ کرلیا۔

Oct 21, 2017 05:51 PM IST | Updated on: Oct 21, 2017 05:51 PM IST
عراقی افواج کا کرکک کے آخری ضلع  پر بھی قبضہ

بغداد/اربیل۔ عراق کی فوج نے کرد پیش مرگہ جنگجوؤں کے ساتھ تین گھنٹے تک جاری لڑائی کے بعد کل تیل سے مالا مال کرکک کے آخری ضلع پر بھی قبضہ کرلیا۔ عراقی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی تربیت یافتہ عراق کی اینٹی ٹیریرسٹ یونٹ،وفاقی پولیس اور ایران حامی جنگجؤوں نے الطون کفری میں صبح ساڑھے سات بجے کارروائی شروع کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ  ندی کے کنارے واقع شہر پر عراقی فوجیوں کے مشین گنوں،مورٹارز اور راکٹوں سے کئے گئے حملہ کے بعد شدت پسند شہر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ قابل غور ہے کہ الطون کفری ضلع کرکک شہر سے ملا ہوا ہے اور کرد لڑاکو نے گزشتہ پیر کو یہاں سے عراقی فوج کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔

Loading...

Loading...